ترک قومی اسمبلی میں حلف برداری کا عمل شروع

ہم سب کا مشترکہ ہدف  وطن کی خوشنودی، خوبصورتی اور اچھائی  کا حصول ہے

1007907
ترک قومی اسمبلی میں حلف برداری کا عمل شروع

ترک   گرینڈ نیشنل اسمبلی کا 27 واں دور شروع ہو رہا ہے۔

قومی اسمبلی کی اس نشست میں سابق اسپیکرِ اسمبلی اسماعیل قاہرامان نے اپنا عہدہ قومی اسمبلی کے عبوری   اسپیکر  اچھی پارٹی کے ممبر اسمبلی دُرمش یلماز کے سُپرد کیا۔

قاہرامان نے پریس   سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ "ہم سب کا مشترکہ ہدف  وطن کی خوشنودی، خوبصورتی اور اچھائی  کا حصول ہے۔"

فی الوقت  قومی اسمبلی کے عبوری اسپیکر کے ڈپٹی کے فرائض آق پارٹی کے کاستمانو سےح ممبر اسمبلی حقِ کھوئلو کر رہے ہیں۔

جنہوں نے صدر رجب طیب ایردوان کی قومی اسمبلی میں آمد  پر ان کا ایک تقریب کے ساتھ خیر مقدم کیا۔ 

پارلیمنٹ میں  حلف برداری کا عمل  ہر ممبرِ اسمبلی  کے ایک ایک کر کے ڈائس پر آتے ہوئے  آئینی متن کو بلند آواز میں پڑھنے کے  ساتھ  عمل میں آرہا ہے۔ پارلیمانی نمائندے اپنے حلقوں اور ناموں کے حروف تہجی کی ترتیب سے ایک ایک کر کے حلف اٹھا رہے ہیں۔

جو ممبران حلف  اٹھانے سے گریز کریں گے انہیں پارلیمانی نمائندے کے حقوق   کا استعمال کرنے کا حق حاصل نہیں ہو گا۔

 


 



متعللقہ خبریں