ترک مسلح افواج کی کاروائیوں میں 8 دہشت گرد ہلاک

کاروائی کے دوران  بھاری تعداد میں گولہ بارود اور روز مرہ کی ضرورت کے سامان کو برآمد کیا گیا

1007570
ترک مسلح افواج کی کاروائیوں میں 8 دہشت گرد ہلاک

شمالی عراق کے سینات  اور ترک شہر ماردن کی تحصیل عمرلی کے مضافات میں دہشت گرد تنظیم کے اہداف پر فضائی حملوں میں 8 دہشت گرد مارے گئے۔

مسلح افواج کے ہیڈ کوارٹر   نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر کے ذریعے اعلان کیا ہے کہ کل اور آج مذکورہ علاقوں پر فضائی  کاروائی کی گئی  جس دوران   8 دہشت گرد جہنم رسید ہو گئے۔

دوسری جانب ترک مسلح  افواج کے شرناک کے مضافات پر حملوں میں  بھی  8 دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں۔

اس کاروائی کے دوران  بھاری تعداد میں گولہ بارود اور روز مرہ کی ضرورت کے سامان کو برآمد کیا گیا ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں