انتخابات کے بعد صدر ایردوان کا پہلا پارلیمانی گروپ اجلاس

قومی اسمبلی میں ضروری کاروائی کے بعد  ایوان ِ صدر میں  ایک شاندار فرائض  کے آغاز  کی داغ بیل ڈالی جائیگی

1007708
انتخابات کے بعد صدر ایردوان کا پہلا پارلیمانی گروپ اجلاس

صدر و آق پارٹی کے رہنما رجب طیب ایردوان  کا کہنا ہے کہ نئے دور میں بھی دہشت گردی کے خلاف جدوجہد جاری رہے گی۔

صدر ترکی نے اپنی  سیاسی جماعت کے پارلیمانی گروپ اجلاس  میں رکن پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ "قومی ارادے کو پس پردہ ڈالنے والے کسی بھی مؤقف کے سامنے ہم گھٹنے نہیں ٹیکیں گے۔ ہم نے دہشت گردی کی زنجیر کے کئی  ایک مہروں کو توڑ ڈالا ہے۔ ہم کچھ عرصے سے قندیل  اور ہمارے وطن کے درمیانی   علاقوں کو دہشت گردوں سے پاک کرنے میں مصروف ہیں،  اس کاروائی میں اہم سطح کی پیش قدمی ہوئی ہے۔ قندیل اور ضرورت پڑی تو سنجار سے   دہشت گرد تنظیم  کی صفائی تک  یہ آپریشنز جاری رہیں گے۔

انہوں نے بتایا  کہ دہشت گرد تنظیم فیتو  کے  خلاف جنگ  بھی تواتر سے جاری ہے، انہوں نے پہلی صدارتی قرار داد کے بروز پیر  شائع  ہونے کی  وضاحت کرتے ہوئے  بتایا کہ " پیر کے روز حلف برداری کی تقریب کے بعد ترکی میں ایک نئے دور کا آغاز ہو  رہا ہے۔ قومی اسمبلی میں ضروری کاروائی کے بعد  ایوان ِ صدر میں  ایک شاندار فرائض  کے آغاز  کی داغ بیل ڈالی جائیگی۔ ابتک  کے حتمی بندوبست کے مطابق اس تقریب میں 22 ممالک کے صدور، 17 وزراء اعظم،  نائب صدور اور اسپیکران ِ اسمبلی  شرکت کر یں گے۔

اپنے خطاب میں  اخباری نمائندوں کو بھی بریفنگ دیتے ہوئے جناب ایردوان کا کہنا تھا کہ نئی کابینہ  میں قومی اسمبلی  سے بھی بعض شخصیات شامل ہو سکتی ہیں۔

اجلاس سے بعد میں خطاب  کرنےو الے  وزیر اعظم بن علی یلدرم نے  جمہوریت و قوانین کی بالا دستی پ زور دیا  اور کہا کہ  نئے دور میں ہم ملک کو حق بجانب  بلند سطح  تک  لیجانے کے سفر کو ثابت قدمی سے  جاری رکھیں گے۔

 


 



متعللقہ خبریں