صدر ایردوان کی حلف برداری کی تقریب میں سترہ ممالک کے سربراہان شرکت کریں گے
وینزویلا، قزاقستان، مقدونیہ، گنی، صومالیہ، زیمبیا ، بوسنیا ہرزِ گوینا ، بلغاریہ، جارجیا، پاکستان ، یوکرائن کے صدور کے علاوہ کئی ایک ممالک کے اسپیکر اسمبلی اور دیگر اعلیٰ حکام شرکت کریں گے
1007069
![صدر ایردوان کی حلف برداری کی تقریب میں سترہ ممالک کے سربراہان شرکت کریں گے](http://cdn.trt.net.tr/images/xlarge/rectangle/fead/dd8d/f453/5b3f2a0454c3e.jpg?time=1718863884)
24 جون کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں 52 فیصد ووٹ حاصل کرتے ہوئے صدر منتخب ہونے والے رجب طیب ایردوان جو 9 جولائی کو ملک کے صدر کے طور پر حلف اٹھائیں گے کی حلف برداری کی تقریب میں 17 ممالک کے سربراہان شرکت کریں گے۔
وینزویلا، قزاقستان، مقدونیہ، گنی، صومالیہ، زیمبیا ، بوسنیا ہرزِ گوینا ، بلغاریہ، جارجیا، پاکستان ، یوکرائن کے صدور کے علاوہ کئی ایک ممالک کے اسپیکر اسمبلی اور دیگر اعلیٰ حکام شرکت کریں گے۔
صدر ایردوان حلف برداری کی تقریب کے بعد مہمان سربراہان کے اعزا میں عشائیہ بھی دیں گے۔
صدر ایردوان حلف اٹھانے کے بعد نئے نظام کے تحت سرکاری طور پر اپنے فرائض سرانجام دینا شروع کردیں گے