ترکی اور بوسنیا ہرزیگوینیا کے درمیان تعلقات بہترین شکل میں فروغ پا رہے ہیں: ایردوان

مذاکرات میں ہم نے اقتصادیات سے تعلیم تک اور سیاحت سے ثقافت تک تمام شعبوں کا جائزہ لیا، دنوں ملکوں کے درمیان باہمی تعلقات بہترین سطح پر فروغ پا رہے ہیں اور ہم انہیں مزید آگے لے کر جائیں گے: صدر رجب طیب ایردوان

975245
ترکی اور بوسنیا ہرزیگوینیا کے درمیان تعلقات بہترین شکل میں فروغ پا رہے ہیں: ایردوان

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ ترکی اور بوسنیا ہرزیگوینیا کے درمیان تعلقات بہترین شکل میں فروغ پا رہے ہیں۔

بوسنیا ہرزیگوینیا کے سرکاری دورے کے دوران صدر ایردوان نے  بین الاقوامی سراجیوو یونیورسٹی کی طرف سے انہیں ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری پیش کرنے کے لئے منعقدہ تقریب میں شرکت کی۔

تقریب سے خطاب میں 3 ماہ کی دُوری کے بعد دوبارہ سراجیوو میں ہونے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے صدر ایردوان نے انہیں ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری پیش کرنے پر   بین الاقوامی سراجیوو یونیورسٹی  کا شکریہ ادا کیا۔

بوسنیا ہرزیگوینیا کی صدارتی کونسل کے سربراہ باکر عزت بیگووچ کے ساتھ دو طرفہ اور بین الوفود مذاکرات کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے ،بوسنیا ہرزیگوینیا وزراء کونسل کے سربراہ ڈینیس ززڈیچ اور  کونسل کے وزراء کے ساتھ دونوں ملکوں کے درمیان کاروباری تعاون کے سمجھوتوں پر غور کیا۔

صدر ایردوان نے کہا کہ مذاکرات میں ہم نے اقتصادیات سے تعلیم تک اور سیاحت سے ثقافت تک تمام شعبوں کا جائزہ لیا، دنوں ملکوں کے درمیان باہمی تعلقات بہترین سطح پر فروغ پا رہے ہیں اور ہم انہیں مزید آگے لے کر جائیں گے۔

صدر ایردوان نے کہا کہ ترکی میں بوسنیا ہرزیگوینیا سے زیادہ بوسنیائی اور البانیہ کی آبادی سے زیادہ البانین مقیم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بالقان سے، کاکیشیا سے اور ترکستان کے جغرافیے سے ہمارے بھائی  ترکی کے تقریباً ہر شہر میں زندگیاں بسر کر رہے ہیں۔ لیکن ایسے ممالک کہ جن کی بالقان کے ساتھ سرحد تک نہیں ہے وہ ترکی کو بالقان میں ایک دشمن قوت کی شکل میں دکھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

صدر ایردوان نے کہا کہ اس کے باوجود ہم سربوں ، کروشین، البانین اور مقدونین  کے ساتھ بھائی چارے کو فروغ دینا جاری رکھیں گے اور حالیہ دنوں میں ہم نے اس معاملے میں اہم اقدامات کئے ہیں۔



متعللقہ خبریں