مسلمان جب تک خود اپنے حقوق حاصل نہیں کریں گے کوئی ان کویہ حقوق پلیٹ میں رکھ کرنہیں دے گا: ایردوان

صدر ایردوان  نے  استنبول   میں  اسلامی تعاون تنظیم کے غیر معمولی اجلاس  کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ  " القدس کا تحفظ  امن اور انسانیت کا تحفظ ہے۔ آج  علاقے میں ہماری آنکھوں کے سامنے   خونریزی کرنے والوں  اور اشک بہانے والوں    کو روکنے کا وقت آن پہنچا ہے

974311
مسلمان جب تک خود اپنے حقوق حاصل نہیں کریں گے کوئی ان کویہ حقوق پلیٹ میں رکھ کرنہیں دے گا: ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے  کہا کہ  اسرائیل  غزہ میں ڈاکہ ذنی ظلم و ستم ، وحشیانہ  اقدامات اٹھاتے ہوئے ایک دہشت گرد ریاست ہونے کا ثبوت فراہم کررہا ہے۔

صدر ایردوان  نے  استنبول   میں  اسلامی تعاون تنظیم کے غیر معمولی اجلاس  کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ  " القدس کا تحفظ  امن اور انسانیت کا تحفظ ہے۔

آج  علاقے میں ہماری آنکھوں کے سامنے   خونریزی کرنے والوں     اور اشک بہانے والوں    کو روکنے کا وقت آن پہنچا ہے۔  ہم آج اس اجلاس میں اپنے فلسطینی بھائیوں کو یہ دکھا دینا چاہتے ہیں کہ وہ تنہا نہیں ہیں۔  انہوں نے کہا کہ القدس کا مسئلہ پورے عالم اسلام کا مسئلہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ القدس  کو ظالموں کے رحم  و کرم پر نہیں چھوڑا جاسکتا ۔  انہوں نے کہا کہ اپنا سفارت  خانے کو القدفس منتقل کرتے ہوئے علاقے میں خونریزی کا بازار گرم کرنے  والے ملک امریکہ   کے ہاتھ   بھی معصوم فلسطینیوں کے  خون سے رنگے ہوئے ہیں۔  انہوں نے کہا کہ ان معصوم انسانوں کے خون کا حساب ایک دن لازمی طور پر عدالت کے سامنے دینا ہوگا۔

انہوں  نے کہا کہ   فلسطینوں  کے ظلم  و ستم   کو جنرل اسمبلی  کو آگاہ کرنے اور اس میں پیش کرتے ہوئے تمام  عالم اسلام  کی حمایت  حاصل کرنے کی توقع ہے۔

انہوں نے کہا کہ حالات سے پتہ چلتا ہے کہ   اس مسئلے کی مذمت کرنا  ، ناراضگی کا اظہار کرنا  اور چیخنے چلانے    سے کچھ نہیں ہوگا۔  مسلمان جب تک  خود   اپنے حقوق  حاصل نہیں کریں گے کوئی ان کو پلیٹ میں رکھ کر حقوق  نہیں دے گا۔



متعللقہ خبریں