امریکی سفارت خانے کی بیت المقدس منتقلی نے اسرائیلی انتظامیہ کو بے مہار کر دیا ہے: ایردوان

اگر یہ واقعات دنیا کی کسی اور جگہ پر پیش آتے تو تمام بین الاقوامی ادارے تمام حکومتیں اُٹھ کھڑی ہوتیں لیکن  یہ ظلم اسرائیل کی طرف سے فلسطینیوں پر ڈھائے جا رہے ہیں تو ہر طرف ایک بے حسی پھیلی ہوئی ہے: رجب طیب ایردوان

973377
امریکی سفارت خانے کی بیت المقدس منتقلی نے اسرائیلی انتظامیہ کو بے مہار کر دیا ہے: ایردوان

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے غزہ میں اسرائیل کی دہشت گردی کے بارے میں کہا ہے کہ فلسطین میں بڑے پیمانے پر انسانی جُرم کا سامنا ہے"۔

صدر رجب طیب نے پہلا روزہ صدارتی سوشل کمپلیکس میں شہداء  کے عزیز و اقارب کے ساتھ افطار کیا۔

تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں کا واحد جُرم  یہ ہے کہ وہ اپنے  ہزاروں  سالہ وطن کے حقوق کا دفاع  کر رہے ہیں اور اس دفاع کے دوران  معصوم شہری  بڑے پیمانے پر انسانی جرائم کا نشانہ بن رہے ہیں۔

سوموار کے دن امریکی سفارت خانے کی تل ابیب سے بیت المقدس منتقلی کے دوران پیش آنے والے واقعات میں 63 فلسطینیوں کی شہادت اور 3 ہزار سے زائد کے زخمی ہونے کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے  کہا کہ اسرائیل کی طرف سے  حق ، حقوق، انسانیت اور انصاف  کو بالائے طاق رکھتے ہوئے کئے گئے حملوں کی وجہ سے نصف صدی سے زائد عرصے سے فلسطینیوں نے سکھ کا سانس نہیں لیا اور  اب ان تازہ حملوں میں انہیں ایک دفعہ پھر ظلم و بربریت کا سامنا ہے۔

صدر ایردوان نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ اور بین الاقوامی اداروں کے قوانین کو یک قلم رد کرتے ہوئے امریکہ کے اپنے سفارت خانےکو تل ابیب سے بیت المقدس منتقل کرنے نے اسرائیلی انتظامیہ  کو حقیقی معنوں میں بے مہار کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیلی فوجی، صرف اپنی زمین کا دفاع کرنے کی پاداش  میں نہتے اور معصوم فلسطینیوں کو بچوں، بوڑھے، معذوروں اور عورتوں کی تفریق کئے بغیر قتل کر رہے ہیں۔

صدر ایردوان نے کہا کہ اگر یہ واقعات دنیا کی کسی اور جگہ پر پیش آتے تو تمام بین الاقوامی ادارے تمام حکومتیں اُٹھ کھڑی ہوتیں لیکن  یہ ظلم اسرائیل کی طرف سے فلسطینیوں پر ڈھائے جا رہے ہیں تو ہر طرف ایک بے حسی پھیلی ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ترکی کی کوششوں، اسلامی جغرافیے  کی مظلوم عوام  کی فریادوں اور بعض باضمیر مغربیوں کے اعتراض کے  علاوہ   باقی دنیا اس المیے کے مقابل محض چُپ سادھے ہوئے ہے۔

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ ترکی ہمیشہ فلسطین کا ساتھ دینا جاری رکھے گا اور دنیا اس طرف سے آنکھیں بند بھی کر لے تو بھی ترکی اسرائیل کے مظالم پر خاموش نہیں رہے گا۔



متعللقہ خبریں