ترک مسلح افواج کے آپریشنز میں 8 دہشت گرد ہلاک

سرحدی قوتوں نے  گزشتہ ہفتے 7 ہزار 127 غیر قانونی تارکین وطن کو سرحد پار کرتے وقت  حراست میں لیا

969160
ترک مسلح افواج کے آپریشنز میں 8 دہشت گرد ہلاک

علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK  کے خلاف جدوجہد کے دائرہ کار میں  آپریشنز میں 8 دہشتگرد مارے گئے۔

ترک مسلح افواج کے ہیڈکوارٹر  کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق  ترک فوج نے 6 تا 11 مئی PKK کے ٹھکانوں  اور گزرگاہ کے طور پر استعمال کردہ دیاربکر اور شمالی عراق میں کاروائیاں کیں۔

ایک سرغنہ سمیت مجموعی  طور پر 8 دہشت گردوں کےہلاک ہونے والے ان آپریشنز میں 14 عدد دستی ساخت کے بموں سمیت 8 مسلح ٹھکانوں اور پناہ گاہوں کو  بھی تباہ کر دیا گیا ہے۔

اس دوران ایک ترک فوجی جام شہادت نو ش کر گیا۔

دوسری جانب سرحدی قوتوں نے  گزشتہ ہفتے 7 ہزار 127 غیر قانونی تارکین وطن کو سرحد پار کرتے وقت  حراست میں لیا ہے۔

علاوہ ازیں   اسمگلنگ کی کئی کوششیں بھی ناکام بنا دی گئی ہیں۔

 



متعللقہ خبریں