ملیشیا کے نو منتخب وزیر اعظم کو صدر ترکی کی مبارکباد

دونوں سربراہان نے ترکی ۔ ملیشیا دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیا

969315
ملیشیا کے نو منتخب وزیر اعظم کو صدر ترکی کی مبارکباد

صدر رجب طیب ایردوان نے ملیشیا کے نو منتخب وزیر اعظم مہاتر محمد کو مبارکباد پیش کی ہے۔

ایوان صدر سے حاصل کردہ معلومات کے مطابق جناب ایردوان  نے ملیشیائی وزیراعظم مہاتر محمد سے ٹیلی فون پر رابطہ کرتےہوئے  انتخابات میں کامیابی   کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے وزیر اعظم  کی حیثیت سے کامیاب امور سرانجام دینے کی تمنا کا اظہار کیا۔

دونوں سربراہان نے ترکی ۔ ملیشیا دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیا۔



متعللقہ خبریں