ترکی اور سربیا کے درمیان تجارتی تعاون میں اضافے کا عندیہ

ترک۔ سرب بزنس فورم کا انعقاد صدر  ایردوان اور سرب صدر الیگزنڈر ووجچ کی شراکت سے کل شام استنبول میں منعقد ہوا

965544
ترکی اور سربیا کے درمیان تجارتی تعاون میں اضافے کا عندیہ

صدر رجب طیب ایردوان  کا کہنا ہے کہ گزشتہ برس ترکی اور سربیا کے درمیان دو طرفہ  تجارتی حجم ایک ارب ڈالر سے تجاوز  کر گیا ہے ،  جس کو قلیل مدت کے اندر 2 اور بعد میں 3 ارب ڈالر تک  پہنچانے کا ہدف رکھتے ہیں۔

ترک۔ سرب بزنس فورم کا انعقاد صدر  ایردوان اور سرب صدر الیگزنڈر ووجچ کی شراکت سے کل شام استنبول میں منعقد ہوا۔

فورم سے خطاب کرنے والے صدر   ِ ترکی نے کہا کہ میں مہمان صدر اور ان کے ہمراہی وفد کی میزبانی کرنے فخر محسوس ہوا  کرتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ یہ اجلاس دونوں ملکوں کے لیے   نئے   کاروباری  تعاون، منصوبوں  اور سرمایہ کاری  کے  مواقع پیدا کرے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ سربیا ترکی کا ایک دوست ملک ہے  اور یہ بلقانی خطے میں امن و استحکام  کے قیام کے حوالے سے ایک کلیدی مملکت کی حیثیت رکھتا ہے۔ سربیا کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے لیے دونوں ملکوں میں پختہ ارادہ  پایا جاتا ہے، صدر ووجچ کا دورہ ترکی اس  چیز کا  واضح مظہر ہے۔

صدر ایردوان نے مزید کہا کہ آج منعقد ہونے والا ترکی۔ سربیا اعلی سطحی تعاون  کونسل کا پہلا اجلاس    باہمی تعاون کو مزید آگے لیجانے میں بار آور ثابت ہو گا۔

 



متعللقہ خبریں