صدر ایردوان کے دورہ جنوبی کوریا کے دوسرے دن ملاقاتوں اور مذاکرات کا سلسلہ جاری

صدر ایردوان کی جنگ کوریا کے دوران  پیش آنے والے سچے واقعے پر بنائی جانے والی فلم "عائلہ " کی حقیقی ہیرو 73 سالہ 'یونجا کِم 'کے ساتھ ملاقات

963481
صدر ایردوان کے دورہ جنوبی کوریا کے دوسرے دن ملاقاتوں اور مذاکرات کا سلسلہ جاری

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان اپنے دورہ جنوبی کوریا کے دوسرے دن ملاقاتوں اور مذاکرات کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔

صدر ایردوان نے سب سے پہلے جنگ کوریا کے دوران  پیش آنے والے سچے واقعے پر بنائی جانے والی فلم "عائلہ " کی حقیقی ہیرو 73 سالہ 'یونجا کِم 'کے ساتھ ملاقات کی۔

یہ ملاقات دارالحکومت سیول میں صدر ایردوان کے قیام کے ہوٹل میں ہوئی۔

بعد ازاں صدر ایردوان نے عالمی شہرت یافتہ کورئین فرموں ہانوا، ڈائلم اور جی ایس کے منتظمین کے ساتھ ملاقات کی۔

مذاکرات میں ترکی کے وزیر  اقتصادیات نہات زیبکچی  بھی شامل تھے۔



متعللقہ خبریں