ترکی اور کرغزستان ایک آزمائشی دور سے گزرے ہیں، صدر ایردوان

برادر ملک جمہوریہ ترکی کے ساتھ  ہمارے باہمی و برادرانہ تعلقات کو  فروغ دینا   ہماری اولیت کی پالیسیوں میں  شامل ہے

947973
ترکی اور کرغزستان ایک آزمائشی دور سے گزرے ہیں، صدر ایردوان

صدر  رجب طیب ایردوان  کا کہنا ہے کہ جب تک  دہشت گرد   و غدار تنظیم فیتو نے  اندرون و بیرون ملک  عدالت کے سامنے اپنا  حساب نہ دیا تب تک اس کے خلاف جدوجہد جاری رہے گی۔

جناب ایردوان نے ترکی کے سرکاری دورے پر تشریف لانے والے کرغز صدر سوران بے جین بیکووف  سے ملاقات کے بعد ایک مشترکہ پریس کانفرس کا اہتمام کیا۔

جین بیکووف  کی ترکی میں مہمان  نوازی کرنے پر اپنی  مسرت کا اظہار کرنے والے صدر ایردوان  نے  کرغز صدر کو انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔

صدارتی انتخابات کے بعد  پہلا بیرون ملک دورہ ترکی کا کرنے  پر  توجہ مبذول کرانے والے  صدر ایردوان نے  اس با معنی دورے پر شکریہ ادا کیا۔  

دونوں  ملکوں کے  مابین قریب تعاون    کو  15 جولائی 2016 کے بغاوت اقدام کے بعد مختلف  آزمائشوں  کا سامنا کرنے کا ذکر کرنے والے صدر ترکی  نے بتایا کہ "فیتو  کے زیر اثر ہونے والے  بعض اشخاص   نے ہمارے اس باہمی تعاون  میں  زہر گھولنے  اور ان کو ڈگر سے نکالنے  کی کوشش کی۔ فیتو نواز  کارندوں نے  ترکی   اور کرغزستان  کے درمیان  فتنہ فساد  کے بیج  بونے کے لیے ہر طرح کی کمینی  حرکتیں کیں۔ صدر جین بیکووف کا یہ دورہ    فیتو کی  چالوں کو دیا جانے والا بہترین جواب ہے۔ "

انہوں نے مزید کہا کہ یہ معاملہ   نہ صرف ترکی بلکہ ترک۔ کرغز تعلقات کے مستقبل کے اعتبار سے بھی اہمیت کا حامل ہے۔ میں امیدکرتا ہوں کہ محترم  جین بیکووف  فیتو کے معاملے  میں مزید سختی سے کام لیتے ہوئے تمام   تر لازمی اقدامات  اٹھائیں گے۔

مہمان صدر نے بھی  صدر ایردوان کے ساتھ تعمیری و فائدہ مند مذاکرات  کرنے کی وضاحت کرتے ہوئے  کہا کہ  'برادر ملک جمہوریہ ترکی کے ساتھ  ہمارے باہمی و برادرانہ تعلقات کو  فروغ دینا   ہماری اولیت کی پالیسیوں میں  شامل ہے  جس کا میں خصوصی طور پر یہاں  پر  اظہار کرنا چاہتا ہوں۔

پریس کانفرس سے پیشتر  ایردوان اور جین بیکووف کی  سرپرستی میں دونوں ملکوں کے درمیان معاہدوں پر  دستخط کی تقریب کا اہتمام ہوا۔ اس دائرہ کار میں  جمہوریہ ترکی اور کرغزستان کے درمیان 6 معاہدے طے پائے ہیں۔



متعللقہ خبریں