صدر ایردوان کی تقریبات میں شرکت کا کلپ ہر سوموار کو سوشل میڈیا پر

کلپ میں  تقریبات  کی جھلکیوں  کے علاوہ  صدر رجب طیب ایردوان  کے ان تقریبات سے متعلق  بیانات کو جگہ دی گئی ہے

947990
صدر ایردوان کی تقریبات میں شرکت کا کلپ ہر سوموار کو سوشل میڈیا پر

صدر رجب طیب ایردوان   کی  گزشتہ ہفتے   شرکت  کردہ تمام تقریبات  کے خلاصے کو ایک   کلپ میں سمو دیا گیا ہے۔

یہ کلپ جموریہ ترکی   کے صدارتی محل کےسوشل میڈیا سے جاری کیا گیا ہے۔

صدر ایردوان نے صدارتی محل کے ٹوئٹر اکاونٹ سے    پہلی بار  " ہفتے کا خلاصہ" کے نام سے  کلپ جاری کیا گیا ہے۔ اس کلپ میں  روس کے صدر مملکت ولادِ  پوتن  اور ایران کے صدر  حسن روحانی   کے دورہ ترکی کے علاوہ  آق قویو  نیوکلئیر پلانٹ  کی سنگِ بنیاد رکھنے کی تقریب  سمیت  صدر ایردوان کے  دو اور  نو  اپریل  کی درمیانی مدت میں  شرکت کردہ تقریبات کو جگہ دی گئی ہے۔

کلپ میں  تقریبات  کی جھلکیوں  کے علاوہ  صدر رجب طیب ایردوان  کے ان تقریبات سے متعلق  بیانات کو جگہ دی گئی ہے۔

صدر رجب طیب    کے  غیر ملکی  زبانوں کے  اپنے ٹوئٹر اکاونٹ  سے ہر ہفتے سوموار  کو " ہفتے کا خلاصہ" کے زیر عنوان  ہر سوموار کلپ پیش کیا جاتا رہے گا۔



متعللقہ خبریں