ہم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہر گز رعائت سے کام نہیں لیں گے، ترک وزیر اعظم

چاہے منبج ہو یا  دریائے فرات کا مشرق یا مغرب ، جب تک  خطے میں دہشت گردی کے  بادل نہیں  چھٹتے ہم  اپنی جنگ کو  بلا کسی رعائت  کے جاری رکھیں گے

945553
ہم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہر گز رعائت سے کام نہیں لیں گے، ترک وزیر اعظم

وزیر اعظم بن علی یلدرم  کا کہنا ہے کہ جب تک  دہشت گردی کے خطرات موجود رہے تب تک ہم اس معاملے میں  نرمی سے کام نہیں لے سکتے۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ "چاہے منبج ہو یا  دریائے فرات کا مشرق یا مغرب ، جب تک  خطے میں دہشت گردی کے  بادل نہیں  چھٹتے ہم  اپنی جنگ کو  بلا کسی رعائت  کے جاری رکھیں گے۔

جناب یلدرم نے منگولیا  کے دورے پر روانگی سے قبل انقرہ کے ہوائی اڈے پر  ایک پریس کانفرس کا اہتمام  کیا۔

انہوں نے  فرانسیسی صدر امینول ماکرون کے شامی شہر  منبج کو مزید 50 فوجی روانہ کرنے کے  دعوے   پر اظہار ِ خیال کرتے ہوئے کہا  ہے کہ "ہماری  حساسیت  واضح ہے، چاہے منبج  ہو یا پھر  دریائے فرات  کا مغرب ہو یا مشرق  ہم کسی قسم کی رعائت نہیں دیں گے اور وہاں پر کن کن کے موجود ہونے کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔



متعللقہ خبریں