یونیورسٹی کی سطح تک تعلیم کے معاملے ترکی میں دوسرے نمبر پر ہے: وزیر اعظم بن علی یلدرم

سال 2002 میں ترکی میں یونیورسٹیوں کی تعداد 76 تھی جو اس وقت 186 تک پہنچ چکی ہے اور مستقبل قریب میں 10 نئی یونیورسٹیاں کھولی جائیں گی: وزیر اعظم بن علی یلدرم

944350
یونیورسٹی کی سطح تک تعلیم کے معاملے ترکی میں دوسرے نمبر پر ہے: وزیر اعظم بن علی یلدرم

ترکی کے وزیر اعظم بن علی یلدرم نے کہا ہے کہ ترکی یونیورسٹی کی سطح تک تعلیم کے معاملے میں دوسرے نمبر پر ہے۔

وزیر اعظم یلدرم نے انقرہ میں وزارت تعلیم کے شوریٰ ہال میں منعقدہ بیرون ملک اعلیٰ تعلیم کے وظائف پروگرام  میں شرکت کی۔

پروگرام سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ترکی میں پرائمری تعلیم کی شرح 100 فیصد ، مڈل تعلیم کی شرح 83 فیصد اور ہائی ا سکول کی   شرح 43 فیصد ہے۔

انہوں نے کہا کہ سال 2002 میں ترکی میں یونیورسٹیوں کی تعداد 76 تھی جو اس وقت 186 تک پہنچ چکی ہے اور مستقبل قریب میں 10 نئی یونیورسٹیاں کھولی جائیں گی۔

وزیر اعظم یلدرم نے کہا کہ یونیورسٹی کی سطح تک پہنچنے میں ترکی دنیا بھر میں دوسرے نمبر پر ہے جبکہ یونان پہلے نمبر پر ہے۔

انہوں نے کہا کہ یونان کو شمار نہ کریں کیونکہ وہ ہمارے ایک ضلعے جتنے حدود اربعے کا مالک ملک ہے۔ استنبول سے کچھ چھوٹا ہے۔ لیکن کیا کیا  جائے ہمسایہ ہے۔

بحیرہ ایجئین کے تناو  کا حوالہ دیتے ہوئے وزیر اعظم بن علی یلدرم نے کہا کہ " آپ کے پُر امن رہنے کی صورت میں ہم بھی خاموش رہیں گے"۔



متعللقہ خبریں