ترکی اور پاکستان بلا مشروط 2 سچے دوست ہیں، ترک وزیر دفاع

پاکستانی قوم ترک قوم کا دوسرا نصف ہے، ترک عوام  بھی   پاکستانی عوام کے لیے  یہی حیثیت رکھتے  ہیں

936509
ترکی اور پاکستان بلا مشروط 2 سچے دوست ہیں، ترک وزیر دفاع

وزیر دفاع نورالدین جانیکلی کا کہنا ہے کہ ترکی اور پاکستان  حقیقی معنوں میں 2 دوست ممالک ہیں۔

یوم پاکستان کی مناسبت سے انقرہ  میں منعقدہ  ریسپشن   کے دوران خطاب کرنے والے جانیکلی نے  کہا کہ"پاکستان اور ترکی  صحیح معنوں میں ، بلا مشروط اور شک وشبہہ دو قدیم دوست ہیں۔ پاکستانی قوم ترک قوم کا دوسرا نصف ہے، ترک عوام  بھی   پاکستانی عوام کے لیے  یہی حیثیت رکھتے  ہیں۔"

ترک قوم کے پاکستان کے  کٹھن ترین ایام میں بھی  اس کا ساتھ دینے  پر یقینِ کامل رکھنے  پر زور دینے والے  جانیکلی نے کہا کہ "15 جولائی  کے غدارانہ   اقدام   کے بعد مملکت و ملتِ پاکستان  کا ترکی سے اظہارِ یکجہتی ناقابل فراموش اور  قابل ِ ستائش ہے۔"

انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ملک  اپنے اپنے خطے میں کٹھن امتحانات سے گزر رہے ہیں، پاکستان  اور ترکی بالخصوص دفاعی صنعت  کے شعبے میں انتہائی اہم اور سٹریٹیجک منصوبوں پر  مل کر کام کر رہے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں