دہشت گردی کی جڑیں کاٹنے تک ہماری جنگ جاری رہے گی، ترک وزیر اعظم

ترکی اپنے خطے میں سب سے زیادہ بوجھ برداشت کرنے والا  ایک ملک ہونے کے باوجود   بڑی بے دردی سے نکتہ چینی کا نشانہ بنایا جانے والا ایک ملک ہے

936726
دہشت گردی کی جڑیں کاٹنے تک ہماری جنگ جاری رہے گی، ترک وزیر اعظم

وزیر اعظم بن علی یلدرم  کاکہنا ہے کہ اس سرزمین سے  دہشت گردی کا مکمل طور پر قلع قمع کیے جانے تک  جو بھی لازمی ہوا ہم اس پر عمل درآمد کریں گے۔

وزیر اعظم نے ضلع غازی اینتپ  میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ" ترکی اپنے خطے میں سب سے زیادہ بوجھ برداشت کرنے والا  ایک ملک ہونے کے باوجود   بڑی بے دردی سے نکتہ چینی کا نشانہ بنایا جانے والا ایک ملک ہے۔ وہ لوگ  ہم پر نکتہ چینی کر رہے ہیں  جنہوں  نے ذرا بھر ذمہ داری  اپنے کندھوں پر نہیں اٹھائی۔یہ لوگ فرات ڈھال اور شاخ زیتون  آپریشن  کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں کیونکہ ان کے دہشت گرد تنظیموں کے ساتھ اچھے تعلقات قائم ہیں۔"

انہوں نے کہا کہ اس سرزمین سے دہشت گردی کی جڑیں  اکھاڑ پھینکنے  تک  ہماری جدوجہد جاری رہے گی، اس کے لیے ہر ممکنہ اقدامات اٹھائے جائینگے۔  اب کے بعد کوئی بھی  ترکی  کو نظر انداز کرتے ہوئے  مستقبل کی منصوبہ بندی نہیں کر سکتا۔

 

 



متعللقہ خبریں