منبج اور ادلیب میں بھی فوجی آپریشن کرنے کا اشارہ

اس مرحلے کے بعد اب  ہم  پیچھے قدم نہیں ہٹا سکتے، ترک قوم نے ہمیشہ ہی مظلوم  اور بے بس عوام کا ساتھ دیا ہے

936251
منبج اور ادلیب میں بھی  فوجی آپریشن کرنے  کا اشارہ

صدر رجب طیب ایردوان  نے عفرین کے بعد ادلیب اور منبج میں بھی فوجی  کاروائیاں کرنے کا اشارہ دیا ہے۔

استنبول میں عوام سے خطاب کرنے والے جناب  ایردوان  نے  ترک مسلح افواج کے عفرین میں شاخ ِ زیتون آپریشن کا  ذکر   کرتے ہوئے بتایا کہ آپریشن کے آغاز سے ابتک   علاقے میں   بے بس کیے جانے والے دہشت گردوں کی تعداد 3700 سے تجاوز کر چکی ہے، ہم  عفرین میں  کاروائی کی تکمیل کے بعد ادلیب اور منبچ میں  بھی فوجی آپریشن کریں گے۔

صدر ایردوان نے کل شام امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلی فون پر اسی معاملے  پر بات چیت ہونے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ  ہم نے    ان پر واضح کر دیا ہے کہ اس مرحلے کے بعد اب  ہم  پیچھے قدم نہیں ہٹا سکتے، اس قوم نے ہمیشہ ہی مظلوم  اور بے بس عوام کا ساتھ دیا ہے۔2 روز پیشتر  جناب ولادیمر پوتن سے  بھی اسی معاملے پر بات ہوئی تھی، ہم نے کبھی بھی ظالم  کی صف میں جگہ نہیں پائی۔

 



متعللقہ خبریں