ترکی اور جرمنی کو باہمی تعلقات کو فروغ دینے کے لیے کوششیں صرف کرنی چاہییں، ترک وزیر خارجہ

میونخ  کانفرس  علاقائی و سلامتی کے معاملات پر بحث کرنے  کے لیے  ایک انتہائی اہم پلیٹ  فارم  کو تشکیل دیتی ہے

912402
ترکی اور جرمنی کو باہمی تعلقات کو فروغ دینے کے لیے کوششیں صرف کرنی چاہییں، ترک وزیر خارجہ

وزیر خارجہ میولود چاوش اولو  کا کہنا ہے کہ جرمنی سے ہمارے  تعلقات  کو  اب  کہیں زیادہ مثبت ایجنڈے کی جانب  مائل ہونا چاہیے۔

میونخ میں بین الاقوامی سیکورٹی کانفرس کے دوران   جرمن ہم منصب سیگمار گیبریئل سے ملاقات کرنے والے چاوش اولو نے  بعد ازاں  ایک مشترکہ  پریس کانفرس دی۔

انہوں نے بتایا کہ  میونخ  کانفرس  علاقائی و سلامتی کے معاملات پر بحث کرنے  کے لیے  ایک انتہائی اہم پلیٹ  فارم  کو تشکیل دیتی ہے۔

اپنے ہم منصب گیبریئل سے دو طرفہ تعلقات کو کس طرح تقویت دیے جانے پر بات چیت کرنے کا ذکر کرنے  والے جناب چاوش اولو نے بتایا کہ 'میرے دوست گیبریئل سے بات چیت ہوئی ، ہم نے دو طرفہ معاملات و تعلقات کو کس طرح فروغ دینے ، آئندہ کے دور میں  دوبارہ ملاقات  کے حوالے سے  غور کیا ہے۔ '

انہوں نے  علاوہ ازیں اس بات پر  بھی زور دیا کہ ترکی اور جرمنی کے درمیان  دو طرفہ تعلقات  کو فروغ و تقویت دینے  کی خاطر  مل جل کر  کام کیا جائیگا۔

جرمن وزیر خارجہ نے   بھی اس موقع پر کہا کہ "ہم نیٹو میں ترکی کے اتحادی ہیں، سیکورٹی کے معاملے میں ہمارے  مشترکہ مفادات پائے  جاتے ہیں۔"

ترکی کے ساتھ ماضی میں کٹھن دور سے گزرنے کی توضیح کرنے والے  گیبریئل نے  بتایا کہ 'ہمارے بیچ تنازعات موجود ہیں، البتہ  حالیہ ایام میں  وزراء خارجہ کے طور پر ہمارے  درمیان  اور حکومتوں کے درمیان  مذاکرات  مستقبل کے لیے مثبت اشارے دے رہے ہیں۔

اب کے بعد کے سلسلے میں دونوں ملکوں کے احترام پر مبنی  مذاکرات کا عمل جاری رہنے کا بھی ذکر کرنے والے    گیبریئل نے کہا کہ  ڈپلومیسی   کو ایک جانب چھوڑتے ہوئے  دو طرفہ مذاکرات مشکل معاملات کو  حل کیے جا سکنے کا اشارہ  دیتے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں