قومی مقدمات میں وکلاء پر بھاری ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں، وزیر اعظم یلدرم

اندرون اور بیرون ملک دہشت گرد تنظیموں کے خلاف محاذ آرائی کی جا ری ہے

902785
قومی مقدمات میں وکلاء پر بھاری ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں، وزیر اعظم یلدرم

وزیر اعظم بن علی یلدرم نے کل قصرِ چنکایہ میں  دہشت گرد تنظیم فیتو کی  15 جولائی کے ناکام بغاوتی اقدام   کے مقدمات میں  مدعیوں کے وکلاء سے  ایک اجلاس منعقد کیا ۔

جانب یلدرم نے اس موقع پر کہا کہ  15 جولائی کی بغاوت کی کوشش  کے باعث  ملک  گیر جاری مقدمات  میں حکومت،  شہدا کے لواحقین اور غازیوں کی بہترین طریقے سے نمائندگی کرنے   میں وکلاء  نے انتہائی اہم ذمہ داریاں سنبھال رکھی ہیں، ان مقدمات کو  صرف وکالت کی خدمات کی نظر سے نہیں  دیکھا جا نا چاہیے۔انہوں نے بتایا کہ اس ملک کے دوبارہ ایسی صورتحال کا سامنا نہ  کرنے کے لیے مذکورہ مقدمات میں وکیلوں کا مؤقف حد درجے  اہم ہے۔

وزیر اعظم نے   ترکی کے  تاریخی ایام سے گزرنے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے شاخِ زیتون  آپریشن  پر بھی  اپنے  تاثرات پیش کیے۔  انہوں نے بتایا کہ اندرون اور بیرون ملک دہشت گرد تنظیموں کے خلاف محاذ آرائی کی جا ر ہی ہے، ترک مسلح افواج  عفرین میں آخری دہشت گرد کے خاتمے  تک شاخ زیتون آپریشن کو جاری رکھے گی۔  اس حوالے سے چاہے کوئی کچھ بھی کیوں نہ کہے  یہ ہمارا ایک قومی مسئلہ ہے، ہمارے شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کا معاملہ ہے۔ لہذا  یہ آپریشن  دہشت گردوں کے خلاف جنگ تک محدود نہیں ہم   وہاں پر مقیم 5 لاکھ انسانوں کو دہشت گردوں کے مظالم سے  نجات دلانے کے   لیے بھی نبرد ِ آزما ہیں۔ اللہ تعالی  کا شکر ہے کہ ہمارے  وطن و قوم کے اتحاد  اور مستقبل کی نشاط کے لیے  ہمارے   جوان   اپنی جانوں کی پرواہ کیے بغیر   جنگ لڑ رہے  ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ  ترکی کا بٹوارہ کرنے  کے درپے دہشت گردوں  کو گزشتہ دو برسوں   میں  شدید نقصان پہنچا ہے۔



متعللقہ خبریں