یورپ نے اپنے دہرے چہرے اور دہرے معیار کو بے نقاب کیا ہے

یورپی  تحفظ  کی سالمیت  اور دہشت گرد تنظیموں کے خلاف بلا تردد تعاون  کی اہمیت    کو جاننے سے عاری  ایک شخص کا یورپی پارلیمان  کے  رپورٹر کے  طور پر کام کرنا باعثِ افسوس ہے

899647
یورپ نے اپنے دہرے چہرے اور دہرے معیار کو بے نقاب کیا ہے

انقرہ  نے یورپی پارلیمان کے  رپورٹر برائے ترکی  پیری کے  بیانات  کہ "PKK یورپ کے لیے خطرہ   نہیں ہے"  پر  رد عمل کا مظاہرہ کیا ہے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان حامی آکسوئے نے   کاتی پیری کے    اعلانات  کا جواب  دیتے ہوئے  کہا  ہے کہ "یورپی  تحفظ  کی سالمیت  اور دہشت گرد تنظیموں کے خلاف بلا تردد تعاون  کی اہمیت    کو جاننے سے عاری  ایک شخص کا یورپی پارلیمان  کے  رپورٹر کے  طور پر کام کرنا باعثِ افسوس ہے۔  ترکی    کے لیے سب سے بڑا خطرہ  تشکیل دینے  والی  دہشت  گرد تنظیموں میں سے   ایک کو خطرے  کی نگاہ   سے نہ دیکھنے والے  ایک شخص کا  ہمارے ملک کے  رپورٹر کے طور پر  کام کرنا    ایک ناقابل قبول  امر ہے۔"

ترجمان آکسوئے نے پیری کے   بیانات کا تحریری جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ پیری کے الفاظ کہ "PKK  یورپ کے لیے خطرہ نہیں"   در اصل  خطہ یورپ کے دہرے  معیار   اور  دہرے چہرے  کو بے نقاب کرتے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں