آزاد شامی فوج، ملک میں موجود ہر نسل کے افراد پر مشتمل ایک قومی فوجی ساخت ہے: صدر ایردوان

ترکی میں موجود شامی جوانوں کے بھی علاقے میں جانے کے لئے فوجی شعبے میں درخواستیں دینے کی بات میرے علم میں ہے۔ میں ان  کے اس اقدام کو ان کے عزم اور  ارادے کے طور پر دیکھتا ہوں اور ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں: صدر رجب طیب ایردوان

899954
آزاد شامی فوج، ملک میں موجود ہر نسل کے افراد پر مشتمل ایک قومی فوجی ساخت ہے: صدر ایردوان

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ شام کے علاقے عفرین میں جاری شاخِ زیتون آپریشن میں ترک مسلح افواج کے ہمراہ مصروف پیکار آزاد شامی فوج،  اپنے وطن کے دفاع کے لئے ملک میں موجود ہر نسل کے افراد پر مشتمل ایک قومی فوجی ساخت ہے۔

صدر اور جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کے چئیر مین رجب طیب ایردوان نے پارٹی کے قومی اسمبلی گروپ اجلاس سے خطاب کیا جس میں 20 جنوری کو شام کے علاقے عفرین میں شروع کیا جانے والا شاخِ زیتون آپریشن ان کے ایجنڈے پر تھا۔

انہوں نے کہا کہ آپریشن کے دوران اب تک 649 دہشت گردوں  کو ہلاک کیا جا چکا ہے۔ کوہِ برصیا   کا کنٹرول سنبھال لیا گیا ہے اور اب اس کے اطراف کے ٹیلوں اور  پہاڑوں کو دہشت گردوں سے چھڑانے کے لئے ہمارے فوجی آزاد شامی فوج کے ساتھ مل کر اقدامات کر رہے ہیں۔

صدر ایردوان نے کہا ہے کہ   آپریشن  قومی اسلحے کے ساتھ اور نہایت  کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔ گذشتہ سال فرات ڈھال آپریشن کے ساتھ  شام کے شمالی علاقوں جیرابلس، رائے اور الباب   کو دہشت گرد تنظیم داعش سے صاف کیا گیا اور اس آپریشن میں آزاد شامی فوج نے نہایت دلیری سے جنگ لڑی۔

صدر ایردوان نے کہا کہ فرات ڈھال آپریشن کے دوران آزاد شامی فوج کی دلیری اور شجاعت کا ہم نے قریب سے مشاہدہ کیا ہے۔ آزاد شامی فوج سے اس وقت تک 614 افراد شہید ہو چکے ہیں۔ شاخِ زیتون آپریشن کے دوران  بھی اس وقت تک   16 افراد کی شہادت کے باوجود آزاد شامی فوج جدوجہد کو نہایت دلیری سے جاری رکھے ہوئے ہے۔

انہوں نے کہا کہ ترکی میں موجود شامی جوانوں کے بھی علاقے میں جانے کے لئے فوجی شعبے میں درخواستیں دینے کی بات میرے علم میں ہے۔ میں ان  کے اس اقدام کو ان کے عزم اور  ارادے کے طور پر دیکھتا ہوں اور ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

آزاد شامی فوج کے ایک سول  فوج ہونے پر زور دیتے ہوئے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ آزاد شامی فوج ملّی فورسز کی نوعیت کی ایک سول ساخت ہے۔



متعللقہ خبریں