شامی علاقے عفرین میں چوتھے روز بھی دہشتگردوں کے خلاف فوجی آپریشن جاری

آزاد شامی فوج کی حمایت حاصل کرنے والی ترک مسلح افواج    نے کل    عزز کے قصبے  سے اپنی فوجی کاروائی کا آغاز کرتے ہوئے  اسٹریٹجیک  اہمیت کے حامل علاقے کوہ  برسیہ  پر قبضہ کرلیا تھا

895195
شامی علاقے عفرین میں چوتھے روز بھی  دہشتگردوں کے خلاف فوجی آپریشن جاری

ترک مسلح افواج  نے شام  کے علاقے عفرین کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کے لیے چوتھے روز بھی اپنی کاروئی جاری رکھی ہوئی ہے۔

آزاد شامی فوج کی حمایت حاصل کرنے والی ترک مسلح افواج    نے کل    عزز کے قصبے  سے اپنی فوجی کاروائی کا آغاز کرتے ہوئے  اسٹریٹجیک  اہمیت کے حامل علاقے کوہ  برسیہ  پر قبضہ کرلیا تھا۔

پہاڑ کی دوسری جانب دہشت گردوں کے ساتھ  جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔

سرحدی علاقے  میں موجود فوجی دستوں کی جانب سے  علاقے میں دہشت گردوں کو مسلسل فائرنگ کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

علاقے کو مدہشت گردوں سے پاک کرنے سے علاقے میں عوام کو دہشت گردوں سے نجات حاصل ہو جائے گی۔

اس فوجی آپریشن کے دوران اب تک  170 سے زائد اہداف کو مکمل طور پر تباہ کردیا گیا ہے۔

کل جاری کردہ آخری اعلامیے میں  تین مختلف علاقوں کو دہشت گردوں سے پاک  کیے جانے کی اطلاع ملی تھی۔



متعللقہ خبریں