"شاخِ زیتون" فوجی آپریشن اقوام متحدہ کے چارٹرڈ میں حاصل حقوق کے عین مطابق ہے: جنرل حلوصی اقارت

مسلح افواج کے ہیڈ کوارٹر کی جانب سے جاری کردہ  اعلامیے کے مطابق  جنرل اقار  کے فوجی دستوں کے معائنہ کے موقع پر  بری فوج کے سربراہ  جنرل،  یشار  گیولر، بحریہ کے سربراہ  ایڈمرل  عدنان اوزبال  اور فضایہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل حسن  کچک  آق یوز بھی موجود تھے

893699
"شاخِ زیتون" فوجی آپریشن  اقوام متحدہ کے چارٹرڈ میں حاصل حقوق کے عین مطابق ہے: جنرل حلوصی اقارت

مسلح افواج  کے سربراہ حلوصی اقار  نے کہا ہے کہ " شاخِ زیتون"  فوجی آپریشن اقوام متحدہ کی قرارداد  کے چارٹرڈ  اور بین الاقوامی قوانین   کے ذریعے انہیں حاصل حقوق   کی روشنی میں جاری ہے۔

 انہوں نے ان خیالات کا اظہار  " شاخِ زیتون"  فوجی آپریشن کے  دائرہ کار میں  خطائے کے علاقے کا دورہ کرتے ہوئے کیا۔

مسلح افواج کے ہیڈ کوارٹر کی جانب سے جاری کردہ  اعلامیے کے مطابق  جنرل اقار  کے فوجی دستوں کے معائنہ کے موقع پر   بری فوج کے سربراہ  جنرل،  یشار  گیولر، بحریہ کے سربراہ  ایڈمرل  عدنان اوزبال  اور فضایہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل       حسن  کچک  آق یوز بھی موجود تھے۔

جنرل اقار نے اس موقع پر کہا کہ یہ فوجی آپریشن   دہشت گرد تنظیم،  پی کےکے، کے سی کے، پی وائی ڈی،  وائی پی جی اوع داعش کے خلاف  شروع کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ترک مسلح افواج  کا یہ فوجی آپریشن  فوجی آپریشن اقوام متحدہ کی قرارداد  کے چارٹرڈ  اور بین الاقوامی قوانین   کے ذریعے انہیں حاصل حقوق   کی روشنی میں جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ فوجی آپریشن علاقے میں موجود دہشت گردوں کے خلاف ہے  اور سویلین اور معصوم  انسانوں کو نقصان  سے بچانے کی بھرپور کوششیں صرف کی جا رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  اس فوجی آپریشن میں  شام کی علاقائی سالمیت کا بھر پو خیال رکھا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس فوجی آپریشن کا مقصد   علاقے کے دوست اور برادر عوام کو  دہشت گردوں کے ظلم و ستم سے بچانا ہے ۔

انہوں نے اس فوجی آپریشن پر آپریشن میں حصہ لینے والے فوجیوں کا شکریہ ادا کیا  اور مبارکباد پیش کی۔



متعللقہ خبریں