عفرین میں زیتون کی ڈالی آپریشن جاری، ڈپلومیسی ٹریفک میں بھی تیزی آ گئی

عفرین میں زیتون کی ڈالی آپریشن جاری، ڈپلومیسی ٹریفک میں بھی تیزی آ گئی

893392
عفرین میں زیتون کی ڈالی آپریشن جاری، ڈپلومیسی ٹریفک میں بھی تیزی آ گئی

عفرین میں زیتون کی ڈالی آپریشن جاری ہے اور اس دوران ڈپلومیسی ٹریفک میں بھی تیزی آ گئی ہے۔

شام کے ہمسایہ ممالک میں ترکی کے سفیروں کو وزارت دفاع میں طلب کر کے بریفنگ دی جائے گی۔

وزارت خارجہ کے نائب مشیر سیدات اونال قطر، کویت اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ کو آپریشن کے بارے میں معلومات فراہم کریں گے۔

سفیروں کو آگاہ کیا جائے گا کہ آپریشن آئین سے ہم آہنگ اور  ترکی کے خود مدافعتی کے جائز حق  کے عین مطابق ہے۔ مزید یہ کہ آپریشن کا بنیادی مقصد علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK/PYD  کو ختم کرنا ہے۔

واضح رہے کہ آپریشن کے پہلے دن ترکی کے  امریکہ، روس، چین ، برطانیہ اور فرانس کے سفیروں کو وزارت خارجہ میں طلب کر کے آپریشن کے بارے میں معلومات فراہم کی گئی تھیں۔

متعللقہ خبریں