اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور سلامتی کونسل کو کاروائی سے آگاہی کے خطوط

شام کی انتظامیہ کو استنبول کے قونصلیٹ جنرل کی وساطت سے احتجاجی مراسلہ روانہ کر دیا گیا

893048
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور سلامتی کونسل کو کاروائی سے آگاہی کے خطوط

ترک وزارت خارجہ نے استنبول  میں اپنے نمائندہ دفتر  کے ذریعے شام کے استنبول میں قونصل خانے کو زیتون کی ڈالی آپریشن  کے حوالے سے احتجاجی مراسلہ بھیجا ہے۔

دوسری جانب  ترکی کے اقوام متحدہ میں مستقل مندوب کی وساطت سے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل
آنتونیو گوٹرس  اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے عبوری صدر قازقستان کے نمائندے کو کاروائی کے اغراض و مقاصد اور اس کی  قانونی بنیادوں کے بارے میں  تحریری شکل میں آگاہی فراہم کی ہے۔

یاد رہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مستقل ارکان  امریکہ، روس، برطانیہ، فرانس اور چین  کے ترکی میں مشنری  سربراہان کو عفرین کاروائی کے حوالے سے معلومات فراہم کرنے کے زیر مقصد دفتر خارجہ طلب کیا گیا تھا۔



متعللقہ خبریں