امریکہ دہشت گرد تنظیم وائے پی ڈی کی معاونت روک دے، صدارتی ترجمان

عراق کی زمینی سالمیت ، خوشحالی اور استحکام    کی خطے کے لیے اہمیت   کی تائید

892768
امریکہ دہشت گرد تنظیم وائے پی ڈی کی معاونت روک دے، صدارتی ترجمان

صدارتی ترجمان ابراہیم قالن  نے   امریکی قومی سلامتی کے مشیر سے کہا ہے کہ امریکہ کو دہشت گرد تنظیم وائے پی جی کی حمایت و تعاون کو  ختم کر دینا چاہیے۔

ابراہیم قالن نے امریکی قومی سلامتی کے مشیر جنرل میک ماسٹر سے ٹیلی فونک ملاقات کی  جس دوران PKK، داعش اور القاعدہ سمیت    ہر طرح کی دہشت گردی کے خلاف جاری جدوجہد کی اہمیت پر زور دیا گیا۔

صدارتی ترجمان  نے امریکی  افسر سے کہا کہ امریکہ دہشت گرد تنظیم PKK کی شام میں شاخ وائے پی جی / پی وائے ڈی  کو   اسلحہ کی ترسیل  روک دے۔

بات چیت میں اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا ہے کہ   ایک قابلِ اعتماد  سیاسی  عبوری   سلسلے کے ذریعے  شام  کو اس کے  ہمسایہ ملکوں کے لیے خطرہ تشکیل نہ دینے  کی   شکل میں  استحکام سے ہمکنار کیے جانے   سے خطے میں امن و امان کے قیام  میں  معاونت  ملے گی۔

قالن اور میک ماسٹر نے عراق کی زمینی سالمیت ، خوشحالی اور استحکام    کی خطے کے لیے اہمیت   کی تائید کی۔

ترجمان ِ صدر نے علاوہ   ازیں  دہشت گرد تنظیم فیتو کی امریکہ میں سرگرمیوں اور دہشت گرد تنظیم کے  خلاف جاری جدوجہد کے حوالے سے ترکی کے خدشات اور توقعات  کو بھی زیر لب لایا۔



متعللقہ خبریں