ترکی وائے پی جی  کو  اسلحے سے لیس کرنے  کی ہر گز اجازت نہیں دے گا : جنرل حلوصی اقار

مسلح افواج کے سربراہ جنرل حلوصی اقار  نے کہا ہے کہ دہشت گرد تنظیم پی کے کے کی شام میں شاخ وائے پی جی  کو اسلحے سے لیس کرنے  کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی ۔

889486
ترکی وائے پی جی  کو  اسلحے سے لیس کرنے  کی ہر گز اجازت نہیں دے گا : جنرل حلوصی اقار

مسلح افواج کے سربراہ جنرل حلوصی اقار  نے     کہا ہے کہ دہشت گرد تنظیم پی کے کے کی شام میں شاخ وائے پی جی  کو  آپریشنل پارٹنر  کے نام سے حمایت کرنے اور اسے اسلحے سے لیس کرنے  کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی ۔

 انھوں  نے    نیٹو  کی  فوجی کمیٹی  کے مسلح افو اج کے سربراہان  کے اجلاس    سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  وائے پی جی کے دہشت گرد تنظیم پی کے کے کی شام میں شاخ  ہونے کادلائل کیساتھ ثبوت پیش کیے جا چکے ہیں  ۔ہم اس   دہشت گرد تنظیم   کو اسلحے سے لیس کرنے  کی ہر گز اجازت نہیں دیں گے ۔ ہمیں امید ہے کہ امریکہ جلد ہی اپنے اس فیصلے سے باز آ جائے گا ۔

انھوں نے نیٹو کے رکن ممالک کی  مسلح افو اج کے سربراہان  سے مخاطب ہوتے ہوئے  کہا کہ نیٹو  دہشت گردی کے خلاف جدوجہد کے معاملے میں دہشت گرد تنظیموں کے درمیان تفریق نہ کرئے۔  داعش کیخلاف جدوجہد جس قدر اہمیت رکھتی ہے پی کے کے ،وائے پی جی ، پی وائے ڈی  اور  فیتو کے خلاف  جدوجہد بھی اتنی ہی اہم ہے ۔

مسلح افواج کے سربراہ جنرل حلوصی اقار  برسلز میں امریکہ کی مسلح افواج کے سربراہ جنرل جوزف ڈنفورڈ کیساتھ ملاقات کریں گے۔ترک مسلح افواج کی طرف  سے شام کے علاقے آفرین میں دہشت گردوں کے  خلاف  فوجی کاروائی سے قبل ہونے والے  ان مذاکرات  میں  شام کی صورتحال کے علاوہ علاقائی سلامتی کے مسائل پر غور کیا جائے گا ۔

امریکہ کی طرف سے  دہشت گرد تنظیم پی کے کے کی شام میں شاخ وائے پی جی کی زیر کمان 30 ہزارنفری پر مشتمل سرحدی قوت تشکیل دینے کے فیصلے کے بعد  ہونے والی یہ ملاقات انتہائی اہمیت کی حامل ہے ۔



متعللقہ خبریں