جنرل حلوصی اقار برسلز میں جنرل جوزف ڈنفورڈ کیساتھ ملاقات کریں گے

مسلح افواج کے سربراہ جنرل حلوصی اقار نیٹو کی فوجی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کی غرض سے بیلجئیم کے دورے پر تشریف لے گئے ہیں ۔

889338
جنرل حلوصی اقار برسلز میں جنرل جوزف ڈنفورڈ کیساتھ ملاقات کریں گے

 مسلح افواج کے سربراہ جنرل حلوصی اقار   نیٹو  کی  فوجی کمیٹی  کے اجلاس میں شرکت کی غرض سے بیلجئیم کے دورے پر تشریف لے گئے ہیں ۔

 وہ برسلز میں امریکہ کی مسلح افواج کے سربراہ جنرل جوزف ڈنفورڈ کیساتھ ملاقات کریں گے۔ترک مسلح افواج کی طرف  سے شام کے علاقے آفرین میں دہشت گردوں کے  خلاف  فوجی کاروائی سے قبل ہونے والے  ان مذاکرات  میں  شام کی صورتحال کے علاوہ علاقائی سلامتی کے مسائل پر غور کیا جائے گا ۔

 امریکہ کی طرف سے  دہشت گرد تنظیم پی کے کے کی شام میں شاخ وائے پی جی کی زیر کمان 30 ہزارنفری پر مشتمل سرحدی قوت تشکیل دینے کے فیصلے کے بعد  ہونے والی یہ ملاقات انتہائی اہمیت کی حامل ہے ۔

متعللقہ خبریں