دہشت گرد تنظیم کی ہمراہی میں داعش کے خلاف جنگ آگ سے کھیلنے کے مترادف ہے، ترکی

امریکہ کی پی وائے ڈی کو ابتک فراہم کردہ حمایت و تعاون  سمیت اب کے بعد کے اقدامات،  ہماری دوستی، اتحاد، ماڈل شراکت داری اور حکمت عملی حصہ داری سے ہم  آہنگ نہیں ہیں

888561
دہشت گرد تنظیم کی ہمراہی میں داعش کے خلاف جنگ آگ سے کھیلنے کے مترادف ہے، ترکی

نائب وزیر اعظم  اور حکومتی ترجمان بیکر بوزداع  کا کہنا ہے کہ  علیحدگی پسند تنظیم PKK کی شام میں شاخ پی وائے ڈی /وائے پی جی کے ماتحت نام نہاد  دہشت گرد فوج کو قائم کرنے کی کوشش  آگ سے کھیلنے کے  مترادف ہے۔

بوزداع   نے ٹویٹر  پر اس موضوع کے حوالے سے اپنے پیغام میں   اس جانب توجہ مبذول کرائی ہے کہ امریکہ نے دہشت  گرد تنظیم داعش کے خلاف  جنگ کے لیے ترکی کے بجائے    پی وائے ڈی / وائے پی جی  سے تعاون  کرنے کو ترجیح دی ہے اور اس نے  ہزاروں  کی تعداد میں ٹریلروں  کے ذریعے  اسے بے پناہ اسلحہ  فراہم کیا ہے۔

 امریکہ کی جانب سے  اب  "شامی سرحدوں  پر سیکورٹی فورس" کے خول تلے نام نہاد دہشت گرد تنظیم  قائم کرنے پر رد عمل کا مظاہرہ کرنے والے بوزداع نے کہا  کہ   یہ  ایک بہت ہی خطرناک کھیل ثابت ہو سکتا ہے۔

ترجمان نے بتایا ہے کہ امریکہ کی پی وائے ڈی کو ابتک فراہم کردہ حمایت و تعاون  سمیت اب کے بعد کے اقدامات،  ہماری دوستی، اتحاد، ماڈل شراکت داری اور حکمت عملی حصہ داری سے ہم  آہنگ نہیں ہیں۔  امریکہ کا یہ اقدام  دہشت گردی کے خلاف جنگ نہیں بلکہ  دہشت گردی اور دہشت گرد تنظیموں  کی مدد کا مفہوم  رکھتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے وطن اور خطے کی سلامتی کے لیے خطرہ تشکیل دینے والی کوششوں کے  خلاف ترکی   اپنے تحفظ کی خاطر کسی بھی قدم کو اٹھانے سے گریز نہیں کرے گا۔



متعللقہ خبریں