امید ہے کہ آفرین آپریشن میں ہمارے دوست، دہشتگرد تنظیم کی صف میں شامل نہیں ہوں گے

آفرین آپریشن کے دوران مثالی اتحاد، دوستی اور اسٹریٹجک ساجھے داری کا کس قدر حقیقی اور کس قدر  فریب ہونا کھلے بندوں سامنے آ جائے گا: صدر رجب طیب ایردوان

887966
امید ہے کہ آفرین آپریشن میں ہمارے دوست، دہشتگرد تنظیم کی صف میں شامل نہیں ہوں گے

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے ضلع توکات میں جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کے ضلعی اجلاس سے خطاب میں کہا ہے کہ آنے والے دنوں میں ہم انشاءاللہ فرات ڈھال آپریشن کے اگلے مرحلے یعنی آفرین آپریشن کا آغاز کروائیں گے۔

آفرین آپریشن میں اپنے اتحادی ممالک اور خاص طور پر امریکہ سے توقعات کا اظہار کرتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا کہ "اس عمل میں ہم اپنے اتحادیوں سے اپنے باہمی دیرینہ تعلقات سے ہم آہنگ شکل میں روّیہ اختیار کرنے کی توقع  رکھتے ہیں۔ اس عمل میں مثالی اتحاد، دوستی اور اسٹریٹجک ساجھے داری کا کس قدر  حقیقی اور کس قدر  فریب ہونا کھلے بندوں سامنے آ جائے گا"۔

موجودہ دور کے اسٹریٹجک ساجھے داری کا حق ادا کرنے کا دور ہونے کا ذکر کرتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا کہ ہر چیز کے باوجود ہم علاقے میں امریکہ کے ساتھ اپنے مشترکہ مفادات پر یقین رکھتے ہیں اور باہمی تعاون کے ساتھ اقدامات کرنے کی امید کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم ان سے توقع رکھتے ہیں کہ وہ ترکی کی جائز کوششوں کے ساتھ تعاون کریں گےاور ہمیں توقع ہے کہ ہمارے دوست ہمارے ملک کے لئے ایک ایسے حساس  دور میں اور ایسے اہم مسئلے میں اپنے شایان شان طرز عمل اختیار کریں گے۔

صدر ایردوان نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ آفرین آپریشن کے دوران ہمارے دوست دہشتگرد تنظیم  کے ساتھ ایک ہی صف میں شامل نہیں ہوں گے۔

واضح رہے کہ فرات ڈھال آپریشن کا مقصد ملک کی جنوبی سرحد کو دہشت گردی سے پاک کرنا ہے اور آفرین اس آپریشن کے اگلے قدم کی حیثیت رکھتا ہے۔



متعللقہ خبریں