ترکی یورپی یونین میں امتیازی شراکت داری کو قبول نہیں کرے گا، وزیر عمر چیلک

ترکی محض  مہاجرین کے مسائل میں تعاون کرنے والا  یا پھر دہشت گردی کے خلاف جدوجہد  میں تعاون کرنے والا ایک فوجی اڈہ نہیں ہے

887517
ترکی یورپی یونین میں امتیازی شراکت داری کو قبول نہیں کرے گا، وزیر عمر چیلک

یورپی یونین امور کے وزیر اور مذاکرات کار عمر چیلک نے اس بات پر زور دیا ہے کہ ترکی کسی قسم کی بھی امتیازی شراکت داری کو قبول نہیں کرے گا۔

چیلک نے ایک ٹیلی ویژن   پروگرام میں صدر رجب طیب ایردوان اور صدرِ فرانس امینول ماکرون کے درمیان  5 جنوری کو پیرس میں ہونے والی ملاقات  کے بعد ایجنڈے میں آنے والی  ترکی اور یورپی یونین کے درمیان امتیازی شراکت داری  بحث کے بارے میں  کہا ہے کہ اس حوالے سے ترکی کا مؤقف  واضح اور عیاں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ترکی محض  مہاجرین کے مسائل میں تعاون کرنے والا  یا پھر دہشت گردی کے خلاف جدوجہد  میں تعاون کرنے والا ایک فوجی اڈہ نہیں ہے۔ ان کو ترکی کو ایک مملکت کی حیثیت سے دیکھنا ہو گا۔

انہوں نے مزید کہا  کہ ترکی کسی ایسی پیش کش کی فائل کو  کھول  کر بھی نہیں  دیکھے جس پر امتیازری شراکت داری کی مہر لگی ہو۔ کوئی بھی ترکی کو یورپی یونین تعلقات میں دوسرے درجے کی حیثیت کی پیشکش نہیں کر سکتا۔

 



متعللقہ خبریں