امریکہ نے فیتو کے معاملے ہمارے ساتھ تا حال کوئی تعاون نہیں کیا، وزیر خارجہ

سن 2017 میں خاص طور پر آستانہ سلسلے  اور ہمارے اقدامات کی بدولت  شام میں حالات  قدرے بہتر سطح پر ہیں

887336
امریکہ نے فیتو کے معاملے ہمارے ساتھ تا حال کوئی تعاون نہیں کیا، وزیر خارجہ

وزیر خارجہ میولود چاوش اولو  نے  دہشت گرد تنظیم فیتو کے معاملے میں امریکہ کے مؤقف پر نکتہ چینی کی ۔

امریکی شہر لاس اینجلس میں ترک شہریوں کے ساتھ یکجا ہونے والے چاوش اولو  نے اپنے جائزے پیش کرتے ہوئے کہا کہ "دہشت گرد تنظیم فیتو  ایک وطن غدار تنظیم ہے جسے ساری دنیا نے اب سمجھ لیا  ہے، انشااللہ امریکہ  بھی ایک دن اس چیز کو سمجھ جائیگا۔ بڑے افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ امریکہ سے اس حوالے سے درخواست کردہ تعاون ابتک  ہمیں فراہم نہیں کیا گیا،حوالگی کا مطالبہ  پورا نہیں کیا  گیا اور نہ ہی   تا حال   اس تنظیم کے خلاف کوئی تفتیشی عمل شروع کیا گیا ہے۔"

ترک ۔ امریکی مسائل کا بھی تذکرہ کرتے ہوئے وزیر چاوش اولو نے کہا کہ"امریکہ ہمارے اہم ترین اتحادیوں میں شامل ہے، بعض معاملات میں ہمارے درمیان نظریاتی اختلافات اور تعلقات میں اتار چڑھاؤ ہو سکتا ہے تا ہم  پی وائے ڈی  کو اسلحہ فراہم کرنے کے معاملے میں ہمارے درمیان  کشیدگی  پائی جاتی ہے جسے ہم مذاکرات کے ذریعے حل کرنے  کی کوشش میں ہیں۔  در اصل دو روز بعد وان کوور میں امریکہ کے ہمراہ شرکت کیا جانے والا اجلاس  بھی کوریا جنگ کے بعد  سے ابتک ہمارے بیچ قائم ہونے والے اتحاد  کا عکاس ہے۔"

شام کی تازہ صورتحال پر بھی اظہار خیال کرنے والے ترک وزیر نے کہا کہ شام میں  گزشتہ برسوں میں  تواتر سے قتل و عام کی باتیں ہو رہی تھیں تا ہم سن 2017 میں خاص طور پر آستانہ سلسلے  اور ہمارے اقدامات کی بدولت  شام میں حالات  قدرے بہتر سطح پر ہیں۔ کیا یہ مکمل طور پر  ٹھیک ہیں ، جی نہیں۔  سیاسی  حل اور شام میں استحکام  کے قیام کے بغیر  یہ ناممکن ہے تا ہم  حالات میں بہتری کا عمل جاری ہے لہذا اب  ہماری توجہ سیاسی  سلسلے پر مرکوز ہے جس میں ترکی مرکزی کردار ادا کر رہا ہے۔

وزیر خارجہ نے یہ بھی بتایا کہ ترکی، امریکہ سے کہیں زیادہ  محفوظ ملک ہے،   امریکہ کا ترکی سے متعلق سیاحت کا مؤقف “اتحادی ملک  کو زیب نہ دینے والا  ایک   اقدام ہے، ہمیں چاہیے کہ اپنی توانائی اس جیسے  معاملات میں بلا وجہ خرچ  نہ کریں۔"

انہوں نے اس بات کی یاد دہانی کرائی ہے کہ امریکہ کی جانب سے ترکی  کا سفر کرنے  کے حوالے سے اپنے شہریوں کو انتباہ دینے کے بعد ترکی نے بھی اسی انتباہ  کو امریکہ کے لیے جاری کر دیا ہے۔  اگر روز انہ کے واقعات اور حملوں   کا جائزہ لیں  تو ترکی کے امریکہ سے زیادہ محفوط مقام ہونے کا آپ کو بخوبی اندازہ ہو جائیگا۔

جناب چاوش اولو لاس اینجلس میں اپنی مصروفیات  کو مکمل کرنے کے بعد وان کوور میں شمالی کوریا کے موضوع پر وزراء  خارجہ کے اجلاس میں   شرکت کریں گے جہاں پر ان  کی ملاقات  امریکی ہم منصب ریکس ٹیلرسن سے  ہو گی۔

 

 

 

 



متعللقہ خبریں