وزیر خارجہ چاوش اولوامریکہ اور کینڈا کے دورے پر تشریف لے جا رہے ہیں

وزیر خارجہ مولود چاوش اولو کینڈا کے شہر وان کوور میں " جزیرہ نما کوریا کی سلامتی اور استحکام" کے موضوع پر ہونے والے وزراء خارجہ کے اجلاس میں شرکت کریں گے

886391
وزیر خارجہ چاوش اولوامریکہ اور کینڈا کے دورے پر تشریف لے جا رہے ہیں

 

 وزیر خارجہ مولود چاوش اولو متحدہ امریکہ اور کینڈا کے دورے پر تشریف لے جا رہے ہیں ۔ 

وہ 15 تا 16جنوری کینڈا کے شہر وان کوور میں کینیڈا اور امریکہ کےوزراء خارجہ کی مشترکہ میزبانی میں " جزیرہ نما کوریا کی سلامتی اور استحکام" کے موضوع پر ہونے والے وزراء خارجہ کے اجلاس میں شرکت کریں گے ۔ وہ امریکہ کے وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن کیساتھ بھی ملاقات کریں گے ۔

وزارت خارجہ کی جانب سے جاری اعلان میں بتایا گیا ہے کہ  وزیر خارجہ مولود چاوش اولو اجلاس سے قبل 11  تا 14 جنوری لاس اینجلس اور کینڈا کے شہر وان کوور میں آجروں ،صحافیوں اور مقامی سیاستدانوں کیساتھ ملاقاتیں کریں گے  اور تھنک ٹینک اور یونیورسٹوں کے  پروگراموں میں شرکت کریں گے ۔  دریں اثناء وہ   وان کوور قونصل خانے کا  افتتاح بھی کریں گے ۔



متعللقہ خبریں