شمالی قبرصی ترک جمہوریہ: قبل از وقت انتخابات میں حزب اقتدار پارٹی فاتح

وزیر اعظم حسین اوز گرگن  کی زیر قیادت نیشنل یونین پارٹی  36 فیصد سے زائد ووٹوں کے ساتھ فاتح قرار پائی

883564
شمالی قبرصی ترک جمہوریہ: قبل از وقت انتخابات میں حزب اقتدار پارٹی فاتح

شمالی قبرصی ترک جمہوریہ  میں اسمبلی کے 50 نئے اراکین کے تعین کے لئے قبل از وقت منعقدہ انتخابات میں وزیر اعظم حسین اوز گرگن  کی زیر قیادت نیشنل یونین پارٹی  36 فیصد سے زائد ووٹوں کے ساتھ فاتح قرار پائی ہے۔

انتخابات کے نتائج کی رُو سے شمالی قبرصی ترک جمہوریہ میں ایک نئی کولیشن حکومت کا قیام عمل میں آئے گا۔

غیر سرکاری نتائج کے مطابق نیشنل یونین پارٹی 36.5 فیصد ووٹوں کے ساتھ پہلے نمبر پر، 20.8 فیصد ووٹوں کے ساتھ ریپبلکن ترک پارٹی دوسرے نمبر پر اور 16.74  فیصد ووٹوں کے ساتھ پیپلز پارٹی تیسرے نمبر پر رہی ہے۔

ابتدائی نتائج کے اعلان کے بعد نیشنل یونین پارٹی کے حامی ہاتھوں میں پرچم لئے پارٹی کے   مرکزی دفتر کے سامنے جمع ہوئے ، ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا اور نعرے لگائے۔

وزیر اعظم  حسین اوز گرگن نے دارالحکومت لیفکوشا  میں پارٹی کے مرکزی دفتر  میں  انتخابی نتائج کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات جمہوری، شفاف اور قبرصی عوام کے شایان شان شکل میں طے پائے ۔

انہوں نے کہا کہ  انتخابات  نے نیشنل یونین پارٹی کو ایک بھاری ذمہ داری سونپی ہے اور ہم اس ذمہ داری کو نبھائیں گے۔ پارٹی کے ساتھ تعاون پر میں قبرصی ترک عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔



متعللقہ خبریں