جنرل اسمبلی کا فیصلہ مسئلہ فلسطین کے حل میں معاون ثابت ہوگا، وزیر اعظم یلدرم

دھمکیوں  کے ذریعے  ملکوں کے ارادے  کو اپنے زیرِ اثر  لینے    کی کوششوں کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے فیصلے  کے  ساتھ ناکام بنا دیا گیا ہے

873836
جنرل اسمبلی کا فیصلہ مسئلہ فلسطین کے حل میں معاون ثابت ہوگا، وزیر اعظم یلدرم

وزیر اعظم بن علی یلدرم  نے  اقوام متحدہ  کی جنرل اسمبلی  میں  القدس بل کی منظوری کے حوالے سے کہا  کہ  بھاری اکثریت سے   اس کی منظوری   نے  دنیا بھر کے اس موضوع پر مؤقف کا مظاہرہ کیا ہے اور یہ  امن کی کوشش کے   لیے  خطے میں نئے  مواقع فراہم  کرے گا۔

وزارت عظمی  کے پریس مرکز سے جاری کردہ تحریری اعلامیہ کے مطابق   جناب یلدرم نے  القدس مسودے   کی امریکی دھمکیوں کے باوجود جنرل اسمبلی میں منظوری پر اپنےجائزے پیش کرتے ہوئے کہا کہ " دھمکیوں  کے ذریعے  ملکوں کے ارادے  کو اپنے زیرِ اثر  لینے    کی کوششوں کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے فیصلے  کے  ساتھ ناکام بنا دیا گیا ہے۔ طاقتور کے نہیں عوام  کے طاقتور ہونے    کا اقوام متحدہ نے ایک بار پھر دنیا بھر کے سامنے اعلان کر دیا ہے۔ مذکور فیصلے نے اس چیز کا بھی مظاہرہ کیا ہے کہ تین سماعی دینوں کے  لیے  مقدس ہونے والے القدس  کے لیے یکطرفہ  طور پر  لیے گئے  فیصلے ہر گز   قابل ِ قبول نہیں ہو سکتے۔ "

مسئلہ فلسطین کے   منصفانہ اور قابل عمل  کسی حل کی تلاش کے بغیر علاقائی و عالمی سطح پر  امن و استحکام کا ذکر نہ کیے جا سکنے  پر توجہ مبذول کرانے والے  وزیر اعظم نے کہا کہ "ترکی  فلسطینی بھائیوں،  مظلوموں،  انصاف ، انسانیت اور القدس  کا  دامن   ہاتھ سے نہیں چھوڑے گا۔

وزیر خارجہ میولود چاوش اولو  نے بھی  اس موضوع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ جنرل  اسمبلی نے امریکہ کے   ناجائز القدس فیصلے  کو واضح طور پر مسترد کر دیا ہے، ادارے نے باہمی تعاون کا مظاہرہ کیا ہے  جو کہ ایک خوش آئند فعل ہے۔ ترکی ، ابتک کی طرح آئندہ بھی مسئلہ فلسطین کے حل کی کوششوں میں پیش پیش رہے گا۔



متعللقہ خبریں