صدر رجب طیب ایردوان: ہم آفرین (شام) میں امریکی فوجی آپریشن کی چال میں نہیں آئیں گے

امریکہ نے منبچ میں  پی وائے ڈی  کے ڈھیرے  نہ لگانے  کا عندیہ دینے کے باوجود اپنے وعدے کو پورا نہیں کیا

849719
صدر رجب طیب ایردوان: ہم آفرین (شام) میں امریکی فوجی آپریشن کی چال میں نہیں آئیں گے

صدر رجب طیب ایردوان  کا کہنا ہے کہ شمالی شام  کے آفرین علاقے کو علیحدگی پسند تنظیمPKK کی علاقے میں شاخ  پی وائے ڈی  سے پاک کیے جانے کی ضرورت ہے۔

آک پارٹی  کے رہنما  و صدرِ ترکی نے  اپنی سیاسی جماعت کے مرکزی دفتر میں  منعقدہ    ضلعی چیئرمینوں   کے ایک  اجلاس سے خطاب  کیا۔

انہوں نے کہا کہ"  آفرین کو دہشت گردوں سے پاک کرتے ہوئے  وہاں کی  نگران  چوکیوں پر فوجیوں کی تعیناتی کی جائیگی ،  ہم  ایسا کرنے پر مجبور ہیں۔ اتحاد کے اندر با آسانی حل کیے جا سکنے والے کئی ایک معاملات کو امریکہ نے  پیچیدہ بنا دیا ہے۔"

راقہ اور منبچ میں امریکہ کے ہمراہ  آپریشن کرنے کی تجویز پیش کیے جانے کے باوجود  امریکہ کے دہشت گرد تنظیموں کے ساتھ مل کر کاروائیاں کرنے کو  ترجیح دینے پر زور دینے والے  جناب ایردوان  نے بتایا کہ امریکہ نے منبچ میں  پی وائے ڈی  کے ڈھیرے  نہ لگانے  کا عندیہ دینے کے باوجود اپنے وعدے کو پورا نہیں کیا۔ لیکن ، ہم اب  کی بار آفرین  کے حوالے سے اس چال میں نہیں آئیں گے۔

انہوں نے دہشت گردوں کے پیچھے بعض طاقتیں موجود ہونے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ "داعش  کے قیام میں  جس کسی نے معاونت فراہم کی ہے، پی وائے ڈی کو تشکیل دینے والا بھی وہی ہی ہے۔  علاوہ ازیں  شمالی عراق کو ریفرنڈم کی  جانب  دھکیلنے  میں  بھی یہی  پسِ پردہ قوت کارفرما ہے، اس بات کو بھی فراموش نہیں کرنا چاہیے کہ اسی  نے فیتو   دہشت گرد تنظیم کو اپنے پاؤں کو مضبوط بنانے میں  اہم کردار ادا کیا ہے۔"

 



متعللقہ خبریں