پی وائی ڈی اور داعش کے درمیان معاہدہ نیک شگون نہیں:ترک دفتر خارجہ

ترک محکمہ خارجہ  نے  داعش اور پی وائی ڈی کے درمیان شامی شہر راقہ میں  ایک معاہدہ ہونے پر تشویش ظاہر کی ہے

847662
پی وائی ڈی اور داعش کے درمیان معاہدہ نیک شگون نہیں:ترک دفتر خارجہ

  ترک محکمہ خارجہ  نے  داعش اور پی وائی ڈی کے درمیان شامی شہر راقہ میں  ایک معاہدہ ہونے پر تشویش ظاہر کی ہے ۔

 بیان میں بتایا گیاہے کہ  دہشتگرد تنظیم پی کےکے  کی شام میں موجود شاخ  پی وائی ڈی  اور   داعش کے درمیان الراقہ  شہر میں  ایک   معاہدے کی خبریں ملی ہیں   جو کہ باعث تشویش  ہیں  اور ہمیں خدشہ ہے کہ  اس اتحاد کا مقصد  دہشتگردوں  کے خلاف  جنگ نہیں  بلکہ      شہروں پر قبضہ کرتےہوئے  خطے کی جغرافیائی حدود میں تبدیلی لانا ہے ۔

   بیان میں خدشہ ظاہر کیا  گیا کہ  ایک دہشت   گرد تنظیم کا دوسری  دہشتگرد تنظیم سے اس طرح کا معاہدہ   مستقبل میں   ایک بھرپور تعاون کی شکل اختیار  کر سکتاہے  جس کےلیے  محتاط رہنے کی ضرورت ہے ۔



متعللقہ خبریں