اپنے شہروں کو کثیر منزلہ عمودی طرزِ تعمیر کے حملے سے بچائیں: صدر ایردوان

برائے مہربانی اپنے اضلاع میں، اپنی تحصیلوں میں کثیر منزلہ عمودی عمارتوں کی تعمیر کی حوصلہ افزائی نہ کریں۔ ہمارا تعمیری ورثہ عمودی نہیں افقی  طرز تعمیر کا حامل ہے اور ہمیں اس پہلو پر توجہ مرکوز کرنا چاہیے: صدر رجب طیب ایردوان

845595
اپنے شہروں کو کثیر منزلہ عمودی طرزِ تعمیر کے حملے سے بچائیں: صدر ایردوان

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ گورنروں اور بلدیہ چئیر مینوں کو عمودی  شہری تعمیر کی اجازت نہیں دینی چاہیے۔

ثقافتی  ورثے کا احیاء کے عنوان سے منعقدہ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا کہ ہمارے شہر اور  کچی آبادیاں بے ذوق شہری تعمیر کے حملے کا نشانہ بنی ہیں۔

بلدیہ چئیر مینوں اور گورنروں سے میری درخواست ہے کہ برائے مہربانی اپنے اضلاع میں، اپنی تحصیلوں میں کثیر منزلہ عمودی عمارتوں کی تعمیر کی حوصلہ افزائی نہ کریں۔ ہمارا تعمیری ورثہ عمودی نہیں افقی  طرز تعمیر کا حامل ہے اور ہمیں اس پہلو پر توجہ مرکوز کرنا چاہیے۔

صدر ایردوان نے کہا کہ انتہائی غیر معمولی حالات کے علاوہ جب آپ عمودی کی بجائے افقی طرز تعمیر پر توجہ دیں گے تو آپ کو اندازہ ہو گا کہ آپ کے شہر پہلے سے کہیں زیادہ مختلف ، کہیں زیادہ خوبصورت ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اپنے شہروں کے بد صورت عمارتوں سے آلودہ ہونے پر ہم اور زیادہ تحمل کا مظاہرہ نہیں کر سکتے۔ ہمیں اپنے دیہاتوں اور چراگاہوں کو بدصورت عمارتوں کے حملے کا نشانہ بننے  کی اجازت نہیں دینا چاہیے۔

صدر  رجب طیب ایردوان نے کہا کہ ہم اپنی تاریخ کو یاد رکھیں گے اس سے طاقت حاصل کریں گے  اور اپنے مستقبل کو انہی بنیادوں پر تعمیر کریں گے۔



متعللقہ خبریں