ترکی کو یورپی یونین کی امتیازی شراکت داری کی پیشکش ایک غیر اخلاقی پیشکش ہے: عمر چیلک

یورپ مسائل کا حل تلاش نہیں کر پا رہا اور اس حالت میں ترکی کے ساتھ مذاکراتی سلسلہ منقطع یا منسوخ کرنا یورپ کے لئے خود کشی کے مترادف ہو گا: عمر چیلک

833977
ترکی کو یورپی یونین کی امتیازی شراکت داری کی پیشکش ایک غیر اخلاقی پیشکش ہے: عمر چیلک

ترکی کے یورپی یونین کے وزیر اور چیف نگوشیئٹر عمر چیلک  نے کہا ہے کہ یورپ مسائل کا حل تلاش نہیں کر پا رہا اور اس حالت میں ترکی کے ساتھ مذاکراتی سلسلہ منقطع یا منسوخ کرنا یورپ کے لئے خود کشی کے مترادف ہو گا۔

عمر چیلک نے اناطولیہ خبر رساں ایجنسی کے لئے ایجنڈے کے موضوعات سے متعلق سوالات کے جواب دئیے۔

انہوں نے کہا کہ یورپی یونین میں ترکی کو فراہم کی جانے والی مالی امداد کے بھی منقطع ہونے  کے موضوع پر بات کی جا رہی ہے لیکن IPA امداد کا منقطع ہونا کوئی مفہوم نہیں رکھتا یہی نہیں بلکہ اس پر بات کرنا بھی  یورپی یونین کے اعتبار کو نقصان پہنچائے گا۔

یورپی یونین کی ترکی کو امتیازی شراکت داری کی پیشکش کے بارے میں بات کرتے ہوئے چیلک نے کہا کہ "ہم اسے ایک غیر اخلاقی پیشکش قرار دیتے ہیں"۔

آسٹریا  میں ترکی کی سیاحت کے لئے جانے والے مسافروں کی ائیر پورٹ پر کتوں کے ذریعے تلاشی پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ " آسٹریا کی ترکی کے ساتھ مخاصمت کو میں سیاسی تجزئیے کی شکل میں واضح نہیں کر پا رہا۔ اصل میں یہ مکمل معنوں میں ایک نفسیاتی مسئلے کی شکل اختیار کر چکی ہے"۔

عمر چیلک نے عراقی کرد علاقائی انتظامیہ میں25 ستمبر کو منعقدہ غیر آئینی ریفرینڈم اور اس کے بعد علاقے کی آبادیاتی  ساخت کو تبدیل کرنے کے لئے اٹھائے گئے اقدامات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ بارزانی نے یہ قدم اپنی صدارت کو ضمانت میں لینے کے لئے اٹھایا ہے۔

عراقی کرد علاقائی انتظامیہ کے سربراہ مسعود بارزانی کی طرف سے ریفرینڈم کے فیصلے کو منجمد کرنے کی پیشکش کے بارے میں بات کرتے ہوئے چیف نگوشیئٹر عمر چیلک نے کہا ہے کہ یہ ایک چال ہے ، بارزانی کو کھلے بندوں اس غیر آئینی ریفرینڈم کی نفی کرنا چاہیے۔



متعللقہ خبریں