ڈی ایٹ ممالک نے مختلف شعبوں میں تعاون کوفروغ دینے میں نمایاں کردار ادا کیا ہے: خواجہ آصف

تنظیم کے موجودہ چئیرمین ملک پاکستان کے   نام سے خطاب کرتے ہوئے  وزیر خارجہ خواجہ آصف  نے کہا ہے کہ آج سے بیس سال قبل آٹھ اسلامی ممالک  کی جانب سے قائم کردہ ڈی ایٹ  تنظیم اپنے اہداف کو حاصل کرنے کی جانب بڑی تیزی سے گامزن ہے

830367
ڈی ایٹ ممالک  نے مختلف شعبوں میں  تعاون  کوفروغ دینے  میں نمایاں کردار ادا کیا ہے: خواجہ آصف

پاکستان کے وزیر خارجہ  خواجہ  محمد آصف    نے کہا ہے کہ ڈی ایٹ    ممالک  نے گزشتہ بیس سالوں  کے تعاون کے نتیجے میں  مختلف شعبوں میں  بنیادوں مضبوط بنانے میں کامیابی حاصل کی ہے اور ان شعبوں میں تعاون کو فروغ دیا ہے۔

ڈی ایٹ ممالک  کے وزرا خارجہ کا اجلاس  استنبول میں لطفی  کردار  کنونشن سینٹر میں جاری ہے۔

تنظیم کے موجودہ چئیرمین ملک پاکستان کے   نام سے خطاب کرتے ہوئے  وزیر خارجہ خواجہ آصف  نے کہا ہے کہ آج سے بیس سال قبل آٹھ اسلامی ممالک  کی جانب سے قائم کردہ ڈی ایٹ  تنظیم اپنے اہداف کو حاصل کرنے کی جانب بڑی تیزی سے گامزن ہے ۔

انہوں نے کہا کہ  ڈی ایٹ  کے قیام کے ساتھ ہی کئی ایک اہم اقدام اٹھائے گئے تھے جن میں ترجیحاتی  تجارت ، ویزوں کے حصول میں آسانی، کسٹم کے سمجھوتے  جیسے موضوعات شامل ہیں۔ ترجیحاتی تجارت تمام رکن ممالک کی جانب سے عمل درآمد کیے جانے کی صورت میں تمام رکن ممالک پر اس کے مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے اس تنظیم کے ٹرم چئیرمین ہونے کے دور میں  اقوام  متحدہ   میں اس تنظیم کو مبصر کی حیثیت دلوانے میں کامیابی حاصل کی گی۔

انہوں نے کہا کہ اس تنظیم کے قیام سے رکن ممالک  کو کئی ایک مواقع حاصل ہوئے اور ان تمام رکن ممالک نے ان مواقع کا بھر پور  استفادہ بھی کیا۔

انہوں نے کہا کہ کہ ڈی ایٹ    ممالک  نے گزشتہ بیس سالوں  کے تعاون کے نتیجے میں  مختلف شعبوں میں  بنیادوں مضبوط بنانے میں کامیابی حاصل کی ہے اور ان شعبوں میں تعاون کو فروغ دیا ہے۔



متعللقہ خبریں