ترک شہریوں پر امریکی ویزے کی پابندی پر وزیر اعظم کے سخت بیانات

وزیر اعظم بن علی یلدرم کا کہنا ہے کہ امریکہ کی اس حرکت کا منہ توڑ جواب دیا جائیگا

824075
ترک شہریوں  پر امریکی ویزے کی پابندی پر وزیر اعظم کے سخت بیانات

وزیر  اعظم بن علی یلدرم   نے امریکہ کی جانب سے ترک شہریوں کے لیے ویزے کے اجراء کو التوا میں ڈالنے  کے فیصلے  پر جواب  دیتے  ہوئے کہا ہے کہ" ہم ا س  حرکت کا منہ توڑ جواب دیں گے۔"

قومی اسمبلی میں پارٹی کے   پارلیمانی گروپ سے خطاب   میں        وزیر اعظم نے اس بات کی یاد دہانی کرائی کہ کہ امریکہ  نے گزشتہ اختتام الہفتہ  اتحادی تعلقات کے ساتھ ہم آہنگ نہ ہونے والے ایک فیصلے کے ساتھ  ترک شہریوں پر ویزے کے اجراء کی  پابندی لگائی ہے ۔ امریکہ کا  اس حوالے سے مختلف جوابات کے ساتھ سیکورٹی کا بہانہ کرنا    حد درجے افسوس دہ امر ہے۔

ترکی کے ایک قانونی مملکت ہونے اور 15 جولائی سن 2016 کے بغاوتی اقدام کی مرتکب دہشت گرد تنظیم فیتو  کے خلاف عدالتی کاروائیاں جاری ہونے پر زور  دینے والے  وزیر اعظم نے کہا کہ  فیتو  تحقیقات  کے دائرہ کار میں  امریکی سفارتی دفاتر میں ملازم بعض افراد کے خلاف قانونی کاروائی   سے امریکہ کو بے چینی محسوس نہیں کرنی چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ  اگر کوئی ملزم یا مجرم  امریکی مشنری دفاتر میں کام  کرتا ہے تو کیا اس کو مراعات  دینی چاہیے۔  یعنی کیا  ہم  محترمی و مکرمی سے اجازت حاصل  کریں گے؟  ایک ملک کے وزیر کے جنرل منیجر کو  اس   ملک میں جانے پر  بلا کسی تردد کے جیل میں بند کر دیا جاتا ہے کیا اس کے لیے انہوں نے ہم سے اجازت لی تھی۔



متعللقہ خبریں