نائب وزیر اعظم دورہ امریکہ پر روانہ

جناب شمشیک مذکورہ اجلاس کے دائرہ کار میں 12 تا 13 اکتوبر جی۔20 وزراء خزانہ کے اجلاس  میں شرکت کریں گے

824217
نائب وزیر اعظم دورہ امریکہ پر روانہ

اقتصادی امور کے ذمہ دار نائب وزیر اعظم مہمت شمشیک 11 تا 15 اکتوبر  متحدہ امریکہ میں منعقدہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ/عالمی بینک کے سالانہ اجلاس میں ترکی کی نمائندگی کی غرض سے آج واشنگٹن روانہ ہو گئے ہیں۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق  جناب شمشیک مذکورہ اجلاس کے دائرہ کار میں 12 تا 13 اکتوبر جی۔20 وزراء خزانہ کے اجلاس  میں شرکت کریں گے۔

امریکہ میں اپنی مصروفیات کے دوران عالمی  تنظیموں کے صدور، وزراء اور اسیٹ بینکوں  کے گورنرز سے   دو طرفہ ملاقاتیں  بھی کرنے والے جناب شمشیک  شہری تنظیموں اور تھنک ٹینک  تنظیموں کے اعلی سطحی منتظمین اور  کاروباری حلقوں  کے ساتھ یکجا ہوں گے۔

 

 



متعللقہ خبریں