ہم فرانس میں آگ لگانے کے واقع کی مذمت کرتے ہیں، نائب وزیر اعظم

نسل پرستی،  تفریق بازی، غیر ملکی دشمنی  کی  طرح   کے    ہماری دنیا کو خطرات سے دو چار کرنے والے  ان  عوامل کے خلاف ہم سب کو مل کر کاروائیاں  کرنی ہوں  گی

819162
ہم فرانس میں آگ لگانے کے واقع کی مذمت کرتے ہیں، نائب وزیر اعظم

نائب وزیر اعظم و حکومتی ترجمان بیکر بوزداع نے  اعلان کیا  ہے کہ ہم فرانس میں تین ترک باشندوں سمیت   5 افراد کے  جان بحق ہونے والے آتش زدگی کے واقع  کی مذمت کرتے ہیں۔

کابینہ کے اجلاس کے بعد اعلانات کرنے والے بیکر بوزداع نے  فرانسیسی حکام سے  اپیل کی ہے کہ اس واقع کے مرتکب    افراد  کی تلاش کرتے ہوئے انہیں  سزا دی جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ "نسل پرستی،  تفریق بازی، غیر ملکی دشمنی  کی  طرح   کے    ہماری دنیا کو خطرات سے دو چار کرنے والے  ان  عوامل کے خلاف ہم سب کو مل کر کاروائیاں  کرنی ہوں  گی،    کیونکہ  یہ نہ صرف کسی ایک ملک یا معاشرے کا بلکہ  پوری دنیا کا  ایک مشترکہ مسئلہ ہے۔ ہم امیدکرتے ہیں کہ     اب کے بعد ہمیں اس طرح کے دردناک واقعات  کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔"

بوزداع نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ عراقی   کرد علاقائی انتظامیہ   کے  حوالے سے اقدامات  میں بین الاقوامی قوانین  سے ہم آہنگی اور ترک قوم کے مفادات کو بالائے طاق رکھا جائیگا۔  جب تک یہ   انتظامیہ اپنی غلطی  سے پیچھے نہیں  ہٹے گی تب تک اس کے ساتھ کسی تعاون کےسوال    ہی پیدا نہیں ہوتا۔  آئندہ کے اقدامات  کو ہم بلا اعلان اٹھائیں گے۔

 

 



متعللقہ خبریں