یورپ اپنی بنیادی اقدار سے دور ہوتا جا رہا ہے، وزیر خارجہ

ہمارے لیے یورپی یونین کی رکنیت تا حال ایک سٹریٹیجک ہدف ہے، ہم آئندہ کے  سلسلے میں  یورپی ملکوں اور یورپی یونین کے ساتھ اپنے تعلقات کو   معمول پر لائیں  گے

817337
یورپ اپنی بنیادی اقدار سے دور ہوتا جا رہا ہے، وزیر خارجہ

وزیر خارجہ میولود چاوش اولو  کا کہنا کہ یورپ  اپنی بنیادی اقدار سے  دور  ہٹتا جا رہا ہے۔

جناب چاوش اولو نے میڈیٹرینین یونیورسٹی  کے تعلیمی سال کے آغاز  کے حوالے سے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یورپ  دہشت گردی کے خلاف دہری پالیسیوں پر عمل پیرا   ہے،   علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیمPKK کے کارندوں  کو یورپ میں پشت پناہی حاصل  ہے ، اس بنا پر  اب یورپ مشترکہ اقدار کا مرکز     نہیں یہ مشترکہ اقدار  کا خاتمہ کرنے والے  دہشت گردوں اور انتہا پسندوں  کی آماجگاہ  بنتا  جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جرمن  وزیر خارجہ سیگمات گیبریل کے بقول  نازی پارٹی  پارلیمنٹ میں  جگہ بنانے میں کامیاب ہو گئی ہے،  جرمن ہم منصب سے کل ٹیلی فون پرگفتگو ہونے  کا ذکر کرنے والے   جناب چاوش اولو نے  کہا کہ  اب جرمنی میں انتخابات اور پاپولزم  کا دور ختم ہو گیا ہے، اب ہمیں مخلصانہ اور درستگی  سے  بات کرنی ہو گی ، انشااللہ ہم  جرمنی کے ساتھ اپنے تعلقات کو  دوبارہ پرانی ڈگر پر لائیں گے۔

وزیر خارجہ نے بتایا کہ  ہمارے لیے یورپی یونین کی رکنیت تا حال ایک سٹریٹیجک ہدف ہے، ہم آئندہ کے  سلسلے میں  یورپی ملکوں اور یورپی یونین کے ساتھ اپنے تعلقات کو   معمول پر لائیں  گے۔

 



متعللقہ خبریں