ترکی ہوابازی کے میدان میں دنیا میں 11 ویں اور یورپ  میں 5 ویں نمبر پر ہے: وزیر اعظم بن علی یلدرم

ترکی نے حالیہ 15 برسوں میں ہوا بازی کے میدان میں تاریخ رقم کر دی ہے ۔

816907
ترکی ہوابازی کے میدان میں دنیا میں 11 ویں اور یورپ  میں 5 ویں نمبر پر ہے: وزیر اعظم بن علی یلدرم

 

 وزیر اعظم بن علی یلدرم نے کہا ہے کہ ترکی ہوابازی کے میدان میں دنیا میں 11 ویں اور یورپ  کے 28 ممالک میں 5 ویں نمبر پر ہے ۔

 انھوں نے چناق قلعے ہوائی اڈے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترکی نے حالیہ 15 برسوں میں ہوا بازی کے میدان میں تاریخ رقم کر دی ہے ۔ترکی کی ہوائی کمپنی نے یورپ کی دوسری بڑی ہوائی کمپنی کی حیثیت حاصل کر لی ہے  ۔ترک ہوائی کمپنی  دنیا میں 350 شہروں کو براہ راست پروازیں کرتی ہے۔اسوقت  ترکی میں دنیا کا سب سے بڑا ہوائی اڈہ تعمیر ہو رہا ہے جو 15 سالہ کاوشوں کا ثمرہ ہے لیکن بعض حلقے ترکی کی اس کامیابی سے ناخوش ہیں ۔

انھوں نے مزید کہا  کہ چناق قلعے ہوائی اڈے سے پروازیں شروع ہونے کے بعد  سیاحت کو بڑا  فروغ ملے گا ۔   انھوں  نے اس بات کی یقین دھانی کروائی کہ 2018 کو ٹروئے سال قراردیا گیا ہے ۔وزیر سیاحت و ثقافت نے  اس دائرہ کار میں اہم سرگرمیاں اور پروگرام مرتب کیے ہیں ۔ اس طرح چناق قلعے ہوائی اڈے سے اندرون ملک اور بیرون ملک مسافروں کا تانتا بندھ جائے گا   اور   ہم چناق قلعے کو دنیا سے  مزید اچھی طرح متعارف کروا سکیں گے۔



متعللقہ خبریں