برائے مہربانی "اسلامی دہشتگردی" کے لفظ کا استعمال بند کیا جائے: صدر ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے"   اسلامی دہشتگردی     "کے لفظ  پر سخت الفاظ میں تنقید کرتےہوئے کہا ہے کہ ہم نے توآج تک  مسیحی،یہودی  یا بدھ مت  دہشت گردی کا نام نہیں سنا تو آج اسلام کو کیوں دہشتگردی سے منسلک کیاجا رہا ہے

811943
برائے مہربانی "اسلامی دہشتگردی" کے لفظ کا استعمال بند کیا جائے: صدر ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے"   اسلامی دہشتگردی     "کے لفظ  پر سخت الفاظ میں تنقید کی ہے۔

انہوں نے کہا ہم نے تو  آج تک  مسیحی،یہودی  یا بدھ مت  دہشت گردی کا نام نہیں سنا تو آج  اسلام کو کیوں  دہشتگردی سے منسلک کیا جا رہا ہے۔

 صدر ایردوان نے نیو یارک میں  مسلم  انجمنوں  کے نمائندوں سے خطاب کرتےہوئے کہا کہ  روہنگیا   مسلمان اس وقت انتہائی اضطراب بھری زندگی  گزار رہے ہیں جن کی نسل کشی  کھلم کھلا ہو رہی ہے  جنہیں بدھ  آبادی قتل کر  رہی ہے   لیکن ہم نے اسے بدھ مت دہشت گردی نہیں کہا ۔ میں بدھ متوں    کو  دنیا کی اعتدال پسند   فرقہ ماننے والوں   سے کہتا ہوں  کہ وہ اب"  اسلامی دہشتگردی "کے لفظ کا استعمال بند کر دیں کیونکہ یہ حق تلفی  ہے ۔

 انہوں نے   میکسیکو کے حالیہ زلزلے کی  مثال دیتےہوئے کہا کہ  ترک ہلال احمر اس وقت  میکسیکو میں مدد کر رہی ہے  کیونکہ مسلم اخلاقیات و تعلیمات  ،  امتیازانہ برتاو سے بالا تر ہو کر خدمت خلق  کا درس دیتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ افسوس کا مقام ہے کہ اس وقت  بعض ممالک میں اگر ایک شخص بھی مارا جاتا  ہے تو  اسے سانحہ قرار  دیا جاتا ہے    جبکہ   10 لاکھ افراد کی موت   پر صرف زبانی جمع خرچ پر  ہی اکتفا ہوتا ہے، مگر  دین   اسلام کی روشنی میں ایک   معصوم انسان کی موت    انسانیت کی موت کے مترادف ہے ۔

 



متعللقہ خبریں