امید ہے کہ ترکی اور یورپ کے درمیان خلیج نہ بڑھنے پائے: ماکروں

فرانس کے صدر ایمانویل ماکروں نے  کہا ہے کہ  ہم نہیں چاہتے کہ ترکی اور یورپی یونین کے درمیان خلیج  بڑھے

802742
امید ہے کہ ترکی اور یورپ کے درمیان خلیج نہ بڑھنے پائے: ماکروں

فرانس کے صدر  ایمانویل ماکروں نے  کہا ہے کہ  ہم نہیں چاہتے کہ  ترکی اور یورپی یونین کے درمیان خلیج   بڑھے  ۔

 فرانسیسی صدر نے  اس بات کا اظہار  دورہ یونان سے قبل      کیا اور کہا  کہ ترکی  نے  بالخصوص پناہ گزینوں کے مسئلے اور دہشتگردی کے خلاف  یورپ سے بھرپور تعاون کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں مسلسل صدر ایردوان سے رابطے میں ہوں   اور مہاجرین   کے تبادلے پر  جو معاہدہ ترکی اور یورپی یونین کے درمیان   ہے  اس کے دورس نتائج سامنے آ رہے ہیں۔

ماکروں نے  کہا کہ  مہاجرین  کے مسئلے کے پائیدار حل کےلیے  ترکی کا کردار اہم  ہے جبکہ  ہمیں  تحفظ کے محتاج     اور غیر قانونی طریقے سے یورپ میں داخلے کے خواہاں افراد میں امتیاز کرنا ہوگا۔

 



متعللقہ خبریں