وزیر اعظم ترکی: ترک دشمن عناصر ہر گز اپنے عزائم میں کامیاب نہیں بن سکتے

ہمارے وطن کے ہر گوشے میں امن و خوشحالی کا بول بالا قائم کرنے کے لیے  اتحاد و یکجہتی کا ماحول  قائم ہے

798721
وزیر اعظم ترکی: ترک دشمن عناصر ہر گز اپنے عزائم میں کامیاب  نہیں بن سکتے

وزیر اعظم  بن علی یلدرم  کا کہنا ہے کہ ترکی کی یکجہتی کو توڑنے  کی کوششوں میں مصروف عناصر کو ترک  حکومت  منہ توڑ جواب دے گی۔

وزیر اعظم بن علی یلدرم نے 30 اگست یوم ظفر کے حوالے سے  ایک خصوصی پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ"میں ترک قوم کو    یوم ِ ظفر کی دل کی اتھاہ گہرائیوں سے  مبارکبا د پیش  کرتا ہوں، 30 اگست  1922 ہماری جنگ ِ آزادی کے فتح سے ہمکنار ہونے کا  دن ہے۔ ہیڈ کمانڈرشپ میدانی  جنگ نے ترک قوم کے  انتہائی کٹھن حالات  میں  بھی جنگ  کرنے سے پیچھے قدم نہ  ہٹانے ، وطن و سر زمین ، پرچم اور حریت کا اپنی جانوں کو بھی داؤ پر لگاتے  ہوئے    تحفظ کرنے  کا دنیا  بھر کے سامنے  مظاہرہ  کیا تھا۔ ہمارے ملک کا بٹوارہ  کرنے  کی خواہاں  دشمن قوتیں  ترک ملت کی باوقار مزاحمت کے سامنے  لا چار    بنا دیا گیا ۔

جناب  یلدرم نے   اپنے پیغام میں مزید کہا ہے کہ "آج بھی  ہمارے وطن کے ہر گوشے میں امن و خوشحالی کا بول بالا قائم کرنے کے لیے  اتحاد و یکجہتی کا ماحول  قائم ہے، ہماری آزادی، جمہوریت و حریت کے  لیے خطرہ تشکیل دینے والے تمام تر شر عناصر  کے خلاف ہم عزم  کے ساتھ ڈٹ کر محاذ آرا ہیں۔ہر کس   یہ جان لیں کہ ہمارے ملک و وطن   کے اتحاد و یکجہتی   کونقصان پہنچانے  کے درپے  تمام تر قوتوں کو ہماری ریاستی  عظمت اور طاقت  کا ہمیشہ  ہی سامنا کرنا پڑے گا۔ جمہوریہ ترکی  کو بغاوتوں کی کوششوں اور دہشت گردی کے ذریعے   زیر کرنے  کی  چالیں ہر گز اپنے عزائم  تک نہیں پہنچ سکتیں، کیونکہ   سرکار اور عوام  کے  درمیان  اس مضبوط  تعلق   کے سامنے  انہیں قطعی طور پر  حزیمت کا سامنا کرنا پڑے گا۔"



متعللقہ خبریں