مسجدِ اقصیٰ پر پابندیاں ماحول کو مزید کشیدہ کریں گی، وزیر اعظم یلدرم

بن علی یلدرم : اگر  آپ دہشت  گردی کے بہانے کے  ساتھ خوفزدہ کرتے ہوئے   لوگوں کو گلی  سڑکوں میں  نکلنے   سے روکیں گے تو یہ  دہشت گردوں کو  خوش کرے گا

775414
مسجدِ اقصیٰ پر پابندیاں ماحول کو مزید کشیدہ کریں گی، وزیر اعظم یلدرم

وزیر اعظم بن علی یلدرم  نے اطلاع دی ہے کہ ترکی کے جرمنی سے مطالبات  بین الاقوامی قوانین کے عین مطابق ہیں۔

جناب  یلدرم نے  برلن  انتظامیہ کے  ساتھ  رونما ہونے والے تناؤ کے حوالے انقرہ میں  اخباری نمائندوں کے سوالات کے جواب دیے۔

انہوں نے کہا  کہ ترکی اور جرمنی  سٹریٹیجک حصہ دار ہیں۔

ہم جرمنی سے  PKK ۔ فیتو  کی طرح کی دہشت گرد تنظیموں کے  چیلوں کو  پناہ نہ دینے اور اس ضمن  میں لازمی تدابیر اختیار کرنے  کےخواہاں ہیں، ہمارے یہ  مطالبات بین الاقوامی قوانین  کے  عین مطابق ہیں۔

جرمن   نژاد فرموں کے خلاف تفتیش  شروع کیے جانے  کے دعووں کی تردید کرنے والے بن علی یلدرم کا کہنا  ہے کہ "اس طرز کے اعلانات سے  پرہیز کرنا چاہیے۔، ترکی ایک محفوظ  ملک ہے ،  جرمنی جس حد تک   محفوظ ہے ترکی بھی ویسا ہی ہے۔ اگر  آپ دہشت  گردی کے بہانے کے  ساتھ خوفزدہ کرتے ہوئے   لوگوں کو گلی  سڑکوں میں  نکلنے   سے روکیں گے تو یہ  دہشت گردوں کو  خوش کرے گا، ہم باہمی مسائل کو  مذاکرات کے ذریعے  حل کر سکتے ہیں۔"

وزیر اعظم بن علی یلدرم نے اسرائیلی حکومت  کے  مسجد اقصیٰ میں  داخلے پر پابندی کے حوالے سے اظہار خیال  کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملےپر  مسلم اُمہ میں پیدا ہونے والی بے چینی سے صدر ایردوان نے  اپنے ہم منصب کو آگاہی کرائی ہے۔

انہوں نے مسجد ِ اقصی میں داخلے  میں پابندیاں لانا تناؤ میں اضافے کے علاوہ  کوئی دوسرا فائدہ نہیں  دے گا۔ کہتے ہوئے  تمام تر مسلمانوں سے اس مسئلے پر عقل سلیم سے کام لینے کی اپیل بھی کی ہے۔



متعللقہ خبریں